روم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اطالوی اخبار اِل میساجیرو نے منگل آٹھ ستمبر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل کا ایک محافظ معمول کی چیکنگ کے لیے فانارا کے سیل میں گیا تھا۔
Published: undefined
وہاں اس کی اطالوی جزیرے سسلی کے اس بدنام مافیا لیڈر سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی، جس دوران فانارا نے اس گارڈ کے ایک ہاتھ کی ایک انگلی دانتوں سے کاٹ دی۔
Published: undefined
Published: undefined
اطالوی اخبار اِل میساجیرو نے لکھا ہے کہ فانارا نے اپنے کمرے کی تلاشی کے لیے آنے والے محافظوں میں سے ایک گارڈ کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی دانتوں سے کاٹ لی تھی۔ لیکن جب اس مجرم پر چند دیگر گارڈز کی مدد سے قابو پا لیا گیا، تو تلاشی کے باوجود گارڈ کی کٹی ہوئی انگلی کہیں نہ ملی۔ اس پر سرکاری دفتر استغاثہ کو قانونی طور پر یہ نتیجہ اخذ کرنا پڑا کہ فانارا گارڈ کی انگلی کھا گیا تھا۔
Published: undefined
اس واقعے کے وقت روم کی ریبیبیا نامی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا 60 سالہ فانارا ماضی میں سسلی کے انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے مافیا گروپ کوسا نوسترا کا سربراہ رہا ہے۔ اس کی سزائے قید ختم ہونے میں ابھی نو سال باقی تھے۔
Published: undefined
Published: undefined
اٹلی میں، جہاں کے منظم جرائم پیشہ مافیا گروپوں کی تعداد درجنوں میں بنتی ہے، ایسے گروہوں کے خلاف خاص طور پر بہت سخت قوانین نافذ ہیں۔ اپنی گرفتاری کے بعد ایسے گروپوں کے سربراہ جیلوں سے بھی اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکیں، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے مافیا گروپوں کے سرغنے ہمیشہ قید تنہائی میں رکھے جاتے ہیں۔
Published: undefined
اطالوی حکام کے مطابق اس 'حملے‘ کے بعد فانارا کو روم کی ریبیبیا جیل سے اور بھی زیادہ سخت سکیورٹی انتظامات والی جزیرے سارڈینیا کی ساساری جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فانارا کو اب اپنے خلاف جیل کے عملے کے خلاف جسمانی مزاحمت اور پرتشد حملے کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined