سماج

خواتین کے خلاف تشدد خدا کی توہین کے مترادف ہے، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے نئے سال کے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد خدا کی توہین ہے۔ پوپ متعدد مرتبہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں، جس میں وبا کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد خدا کی توہین کے مترادف ہے، پوپ فرانسس
خواتین کے خلاف تشدد خدا کی توہین کے مترادف ہے، پوپ فرانسس 

پوپ فرانسس نے آج ہفتہ یکم جنوری کو اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین پر تشدد کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں نئے سال کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

Published: undefined

دنیا بھر میں منائے جانے والے امن کے عالمی دن کے ساتھ ساتھ آج کیتھولک چرچ حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم کے وقار کا دن بھی منا رہا ہے۔ اس موقع پر پوپ نے اپنے خطاب میں کہا، ''ایک خاتون کو تکلیف پہنچانا، خدا کو ناراض کرنا ہے، جس نے اپنی انسانی شکل ایک خاتون سے حاصل کی۔‘‘

Published: undefined

پوپ فرانسس کے نئے سال کے خطاب میں خاص طور پر ماں کی ممتا اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ وہ امن کی پیامبر ہیں کیونکہ وہ زندگی کے دھاگوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔

Published: undefined

پاپائے روم کے مطابق خواتین ''دنیا کو اس نظر سے نہیں دیکھتیں کہ وہ کس طرح اس سے ناجائز فائدہ اٹھائیں، بلکہ اس طرح کہ اس پر زندگی موجود رہ سکے۔ خواتین جو دل سے دیکھتی ہیں وہ تجریدیت اور بانجھ عملیت میں بہے بغیر خوابوں اور آرزوؤں کو ٹھوس حقیقت کے ساتھ جمع کر سکتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

پوپ فرانسس کے مطابق، ''چونکہ وہ زندگی دے سکتی ہیں اور خواتین دنیا کو اکٹھا رکھتی ہیں، ہمیں مل کر ماؤں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہییں۔‘‘

Published: undefined

گھریلو تشدد 'ایک شیطانی عمل‘

دنیا بھر میں کورونا کی وبا کے قریب دو برس کے دوران پوپ فرانسس گھریلو تشدد کے خلاف کئی مرتبہ اپنی آواز بلند کر چکے ہیں۔ کووڈ کی وبا کے دوران بہت سے ممالک میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ بہت سی خواتین کے پاس لاک ڈاؤن کے سبب اس سے بچنے کے امکانات کم رہ گئے تھے۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ ایک اطالوی ٹیلی وژن پروگرام میں پوپ نے بتایا کہ خواتین اپنے سابق خاوندوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنیں، ایسے مرد جنہوں نے خواتین کے خلاف تشدد کر کے 'قریب قریب شیطانی عمل‘ انجام دیا۔

Published: undefined

پوپ فرانسس نے اس موقع پر یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ چرچ میں خواتین کو زیادہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مسیحی مذہبی رہنمائی صرف مردوں کے لیے ہی محدود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined