سماج

پليز، تھينکس اور سوری، پوپ کا شادی شدہ افراد کو مشورہ

پاپائے روم نے کرسمس پر دنيا کے شادی شدہ جوڑوں کو ايک خصوصی تحفہ ديا۔ ان کے مطابق وبا کا دور ديگر افراد کے ساتھ شادی شدہ جوڑوں کے ليے بھی انتہائی مشکل رہا اور ايسے ميں مسائل کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر شادی شدہ جوڑوں کو ايک خصوصی پيغام ديا ہے، 'پليز، تھينکس اور سوری‘ يعنی برائے مہربانی، شکريہ اور مجھے معاف کر دو کسی بھی شادی ميں اہم ترين الفاظ ہيں۔ انہوں نے شادی شدہ جوڑوں کے نام ايک خط لکھا، جس ميں يہ تسليم کيا کہ کورونا کی عالمی وبا شادی شدہ جوڑوں کے ليے مشکل ثابت ہوئی ہے جس ميں کئی قسم کے ازدواجی مسائل سامنے آئے۔ پوپ کا البتہ کہنا تھا کہ يہ وقت ہمت ہارنے کا نہيں بلکہ 'برائے مہربانی، شکريہ اور مجھے معاف کر دو‘ جيسے الفاظ استعمال کر کے اپنے رشتے کو سنوارنے کا ہے۔

Published: undefined

پاپائے روم نے يہ خط مسيحی تہورا کرسمس کے موقع کی مناسبت سے تحرير کيا اور اسے آج اتوار 26 دسمبر کو جاری کيا گيا۔ اس دن يسوع مسيح کے خاندان کو ياد کيا جاتا ہے۔ پوپ فرانسس نے کوئی چھ ماہ قبل اس دن کی مناسبت سے ايک سالہ تقريبات کا اعلان کيا تھا، جسے اب تک چھ ماہ ہو چکے ہيں اور يہ تقريبات آئندہ برس جون ميں اختتام پذير ہوں گی۔

Published: undefined

پاپائے روم نے کہا کہ يہ خط دنيا بھر کے شادی شدہ جوڑوں کے ليے ان کی طرف سے کرسمس کا تحفہ ہے۔ اٹلی ميں بچوں کی پيدائش کی تشويش ناک حد تک کم شرح کے تناظر ميں پوپ نے جوڑوں پر زور ديا کہ وہ بچے پيدا کريں۔ انہوں نے اپنے خط ميں ايک جگہ لکھا ہے، ''شايد ہم ميں سے کچھ بہترين اور مسائل سے بالاتر خاندانوں ميں پيدا نہيں ہوئے ليکن ہمارا خاندان ہماری کہانی ہے۔ يہ ہماری جڑيں ہے۔ اگر جڑيں کاٹ دی جائيں، تو زندگی ختم ہو جاتی ہے۔‘‘

Published: undefined

کيتھولک مسيحيوں کے روحانی پيشوا نے مزيد لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن اور قرنطينہ کی وجہ سے خاندان کافی زيادہ وقت ساتھ بتا رہے ہيں۔ ايسے ميں خاندان کے ارکان کے مابين اختلافات ابھرتے ہيں۔ متعدد مرتبہ پرانے تنازعات شدت پکڑ ليتے ہيں۔ ايسی صورتحال ميں کئی مرتبہ رشتے ٹوٹنے کی حد تک پہنچ جاتے ہيں۔ پوپ نے والدين کو ياد دلايا کہ خاندان کا ٹوٹنا بالخصوص بچوں کے ليے سب سے زيادہ نقصان دہ ہوتا ہے، جو اعتماد، طاقت، محبت اور استحکام کے ليے اپنے والدين کی طرف آنکھ اٹھا کر ديکھتے ہيں۔

Published: undefined

پوپ فرانسس نے زور ديا کہ شادی شدہ جوڑے اپنے اختلافات دور کريں، کبھی دعاؤں کی مدد سے تو کبھی صلاح و مشورے سے۔ ان کا يہ بھی کہنا تھا کہ 'معاف کر دينا‘ ہر زخم بھر ديتا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ 'پليز، تھينکس اور سوری‘ کسی بھی شادی ميں سب سے اہم الفاظ ہيں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined