مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے رومن کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن کے اخراجات کم کرنے کے لیے نئے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت اب کارڈینلز کو بھی اپنے گھروں کے کرائے ادا کرنا ہوں گے۔
Published: undefined
اس حوالے سے ویٹی کن کی وزارت خزانہ کے سربراہ میکسیمنو کیبالیرو لیڈو نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے وہاں کے دیگر اعلی حکام کو گھروں کے کرائے میں دی جانے والی رعایت یا سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
اپنے نوٹ میں، جسے ریسکرپٹم بھی کہا جاتا ہے، میکسیمنو کیبالیرو نے بتایا کہ پوپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آمدنی بڑھانے اور چرچ کے ''مقدس مقاصد‘‘ پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے حکام کو ''ایک غیر معمولی قربانی دینا ہو گی۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل روم اور ویٹی کن میں مقیم کارڈینلز کو صرف یوٹیلیٹیز یعنی بجلی اور پانی جیسی ضروریات کے بل دینا پڑتے تھے جبکہ بشپس اور ویٹی کن کے مینجرز اب تک اپنے گھروں کے مقابلتاﹰ کم یا سبسڈائزڈ رینٹ دے رہے تھے۔
Published: undefined
پوپ کے نئے احکامات کے تحت ویٹی کن کے ملکیتی اپارٹمنٹس کا اب چرچ سے منسلک افراد کو بھی اُتنا ہی کرایا دینا ہو گا، جتنا دیگر افراد ادا کرتے ہیں۔
Published: undefined
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پوپ فرانسس نے اخراجات کم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دو سال قبل انہوں نے کارڈینلز کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی اور ویٹی کن سے منسلک عملے کی تنخواہوں میں بھی کمی کے احکامات جاری کیے تھے تا کہ ملازمین کو برطرف نہ کرنا پڑے۔ اس فیصلے کی وجوہات میں سے ایک کووڈ انیس کے ویٹی کن کے سفارتی ادارے 'ہولی سی‘ کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined