دنیا کے اہم بیس ملکوں کے گروپ جی 20 کے سربراہی اجلاس شروع ہونے سے قبل، جس میں عالمی رہنما دنیا کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، میزبان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے میٹنگ کے حوالے سے اپنے عزائم اور مقاصد کے متعلق ایک بلاگ تحریر کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ بھارت کی جی 20 کی صدارت کس طرح عالم انسانیت پر مرکوز اپروچ پر مبنی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ گلوبلائزیشن کے فوائد آخری فرد تک پہنچ سکیں۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا، "ایک زمین کے باسی کے طورپر ہم اپنے سیارہ کو بہتر بنانے کے لیے یکجا ہو رہے ہیں۔ ایک خاندان کے طورپرہم ترقی کی جستجو میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور ہم ساتھ مل کر ایک مشترکہ مستقبل کی طرف بڑھتے ہیں۔ ایک مستقبل، جو اس باہم مربوط زمانے کی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔"
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو، کیا نہیں کرنا ہے جیسے، سخت پابندی والے رویے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لکھا، "ہم سمجھتے ہیں کہ کیا نہیں کیا جانا چاہئے، جیسے سخت پابندی والے رویے سے ہٹ کر ایک ایسے زیادہ تعمیراتی رویہ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے پر توجہ مرکوز کی جائے۔"
Published: undefined
نئی دہلی جی 20 سربراہی اجلاس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی رہنما عالمی سیاسی کشیدگیوں، اقتصادی سست رفتاری اور خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: undefined
اس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سمیت متعدد عالمی رہنما شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت دنیا بھر کے رہنماوں کے اتنے طاقت ور گروپ کی میزبانی کررہا ہے۔ مودی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ یہ بھارت کے لیے صرف ایک اعلیٰ سطحی سفارتی کوشش نہیں ہے بلکہ ملک کے تنوع کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے لکھا، "بھارت کے لیے جی 20کی صدارت صرف ایک اعلیٰ سطحی سفارتی کوشش نہیں ہے۔ جمہوریت کی ماں اور تنوع کی مثال کے طورپر ہم نے اس تجربے کے دروازے دنیا کے لیے کھول دیے ہیں۔"
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے لکھا،" آج کسی بھی چیز کو بہت وسیع پیمانے پر انجام دینا ایک خوبی ہے، اور بھارت اس خوبی سے مزیّن ہے۔ جی 20 کی صدارت بھی اس سے مستشنیٰ نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ ہماری صدارت کی مدت کے اختتام تک بھارت کے طول و عرض میں 60شہروں میں 200سے زائد میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں دنیا کے 125ملکوں سے تقریباً ایک لاکھ مندوبین کی میزبانی کی جائے گی۔ جی 20کی صدارت حاصل کرنے والے کسی بھی ملک نے اب تک اس قدر وسیع اور متنوع جغرافیائی وسعت کا احاطہ نہیں کیا ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined