سماج

گمشدہ خزانہ، مشہور سان ہوزے بحری جہاز کے ملبے کی نئی تصاویر

اندازوں کے مطابق اس لیجنڈری بادبانی بحری جہاز پر دو سو ٹن سونا، چاندی اور جواہرات لدے ہوئے تھے۔ گہرے سمندر میں گمشدہ اس خزانے کی نئی تصاویر حاصل ہوئی ہیں۔

گمشدہ خزانہ، مشہور سان ہوزے بحری جہاز کے ملبے کی نئی تصاویر
گمشدہ خزانہ، مشہور سان ہوزے بحری جہاز کے ملبے کی نئی تصاویر 

تاریخی سان ہوزے بحری جہاز تین سو سال پہلے گہرے سمندری پانیوں میں ڈوب گیا تھا اور اس کا نام سنتے ہی پوری دنیا میں خزانہ تلاش کرنے والوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس جہاز پر کم از کم دو سو ٹن سونا، چاندی اور قیمتی جواہرات موجود تھے۔ یہ بادبانی جہاز 1708ء میں کولمبیا کے بندرگاہی شہر کارٹیجینا کے ساحل کے قریب ڈوب گیا تھا۔ اس خزانے کی مالیت کئی بلین امریکی ڈالر لگائی جاتی ہے۔

Published: undefined

جب 2015ء میں اس گمشدہ جہاز کا ملبہ دریافت ہوا تھا تو کولمبیا کے صدر خوآن مانوئل سانتوس نے اسے ''انسانی تاریخ میں ملنے والا اب تک کا سب سے قیمتی خزانہ‘‘ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

سونا، سکے اور توپیں

950 میٹرکی گہرائی میں حالیہ وسیع غوطہ خور مہم کے بعد کولمبیا کی فوج نے اب اس افسانوی بحری جہاز اور اس کے خزانوں کی نئی تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں توپیں، چینی مٹی کے برتن، شیشے کی بوتلیں اور بظاہر سنہری سکے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ کولمبیا کے قائم مقام صدر ایوان ڈیوک کے مطابق یہ اس جہاز کی اب تک کی سب سے درست تصاویر ہیں۔

Published: undefined

دیگر جہازوں کا ملبہ بھی

غوطہ خور ٹیمیں ہائی ٹیک آلات کے ساتھ چار مرتبہ اس جہاز کے ملبے تک گئیں اور اس مشن میں ریموٹ کنٹرول ڈائیونگ روبوٹ بھی شامل تھا۔ اس دوران غوطہ خور اس بات کا تعین کرنے کے قابل تھے کہ یہ ملبہ ابھی تک انسانی مداخلت سے محفوظ رہا ہے۔ تاہم تباہ ہونے والے اس مشہور جہاز کی شاندار تصاویر کے ساتھ ساتھ گہرائی میں اترنے سے کچھ اور بھی پتہ چلا ہے۔

Published: undefined

چند سو میٹر کے فاصلے پر کیمرے کے سامنے دو دیگر جہازوں کا ملبہ بھی آیا۔ اندازوں کے مطابق ایک جہاز کا ملبہ نوآبادیاتی دور سے پہلے اور ایک کا اس دور کے بعد کا ہے۔ ابھی تیرہ دیگر سائٹس ایسی ہیں، جہاں اسی زمانے کے دوسرے جہازوں کے ملبے کا شبہ ہے لیکن ان مقامات کی تحقیق کرنا باقی ہے۔

Published: undefined

سان ہوزے، ایک قومی خزانہ

سان ہوزے پر لدا یہ خزانہ لاطینی امریکہ میں ہسپانوی نوآبادیوں سے جمع کیا گیا تھا اور 1708ء میں اسے ہسپانوی بادشاہ فیلپ پنجم کے دربار میں بھیجا جا رہا تھا لیکن یہ وہاں کبھی نہ پہنچ سکا۔ سات جون کی رات اس جہاز اور اس کے خزانے کو برطانوی بحری بیڑے نے بحیرہ کریبیین میں ڈبو دیا۔ عملے کے 600 یا اس سے زیادہ ارکان میں سے صرف چند ہی زندہ بچ سکے تھے۔

Published: undefined

کولمبیا نے ملبے کو بچانے اور خزانہ ڈھونڈنے کا ارادہ کیا۔ اس مشن پر 65 ملین ڈالر کے قریب رقم خرچ ہونا تھی۔ اس بحری جہاز کے ملبے کو کارٹیجینا کے ایک میوزیم میں رکھا جائے گا۔ ( بیٹینا باؤمان، جرمن زبان سے ترجمہ، امتیاز احمد)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined