سنگین نوعیت کے یہ الزامات جس غیرمعمولی تعداد میں سامنے آئے ہیں، اسے امریکا میں جنسی زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا جارہا ہے۔ خیال ہے کہ ان الزامات کا تعلق پچھلے کئی دہائیوں سے ہے۔ تنظیم میں اہم عہدوں پر اور فیلڈ میں کام کرنے والے اسکاؤٹ ماسٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے تربیتی کام کے دوران اپنے سے کہیں کمزور اور بے بس بچوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
اس سے پہلے امریکا میں کیتھولک چرچ کے خلاف اس نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ لیکن ان شکایات کی تعداد لگ بھگ گیارہ ہزار تھی۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
متاثرین کے وکیل پال موزِز کے مطابق، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لیے اسکاؤٹنگ ایک لمبے عرصے سے موزوں ترین جگہ رہی ہے کیونکہ وہاں ''لڑکے وفاداری کا حلف لیتے ہیں اور وہ اپنے والدین سے دور بیابانوں میں ہوتے ہیں۔‘‘
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
امریکا کی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا شمار دنیا میں اس تحریک کی سب سے بڑی تنظیم میں ہوتا ہے، جن میں پانچ سال کے بچوں سے لے کر اکیس سال تک کے نوجوان شامل ہوتے ہیں۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
اس تنظیم کا بنیادی مقصد فلاحِ انسانیت کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کی باضابطہ بنیاد برطانوی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ باڈن پاؤل نے 1910 میں رکھی تھی۔ سن ستر کی دہائی میں یہ تنظیم اپنے عروج پر تھی اور اس کے چالیس لاکھ کے قریب ممبر تھے۔ لیکن گزری دہائیوں میں مختلف نوعیت کے الزامات کے باعث اس کی مقبولیت میں کمی آتی گئی۔ تاہم آج بھی امریکا میں بوائے اسکاوٹس کے 20 لاکھ ممبران ہیں۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
امریکا میں اسکاؤٹنگ میں لڑکوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزامات سب سے پہلے سن 2012ء میں اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی ایک رپورٹ میں منظر عام پر آئے۔ اس رپورٹ میں اخبار نے بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی اپنی فائلوں تک رسائی حاصل کر کے اس تنظیم میں دہائیوں سے جاری جنسی استحصال کی تفصیلات عیاں کیں۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
امریکی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے لیے وہ تہہ دل سے معافی مانگتی ہے۔ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر جنسی جرائم کے الزامات ایک 'دھچکا‘ ہیں۔ مسئلے کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے تنظیم نے اس سال فروری میں امریکی حکام کے آگے خود کو دیوالیہ قرار دینے کی درخواست دائر کی۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
امریکی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا کہنا کہ ایسا کرنے سے اسے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ متاثرین کو معاوضہ دلانے کے لیے حالیہ عرصے میں تنظیم نے خود ان تک پہنچنے کی کوشش کی اور ان کو آگے آنے کی ترغیب دی۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Nov 2020, 7:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز