جرمنی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ چکی ہیں۔ گزشتہ برس اپریل میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.43 یورو تھی، جو رواں برس جنوری میں 1.57 یورو تک پہنچ چکی تھی۔
Published: undefined
لیکن یوکرین پر روسی حملے اور اس کے نتیجے میں مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے سبب پیٹرول کی قیمت 2.20 یورو سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی گزشتہ برس اپریل میں 1.29 یورو تھی، اس سال جنوری میں 1.50 یورو تھی جو مارچ میں بڑھ کر 2.30 یورو سے تجاوز کر چکی تھی۔
Published: undefined
اب جرمنی کی وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں میں کمی لا کر ان کی قیمتیں کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرول و ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت کتنی کم ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
جرمن حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو یورو سے کم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رواں ہفتے ٹیکس میں کمی سے متعلق جو منصوبہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق ڈیزل پر 14 سینٹ اور پیٹرول پر 30 سینٹ ٹیکس کم کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر پیٹرول 35 سینٹ اور ڈیزل 17 سینٹ تک فی لیٹر کم کرنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
جرمنی میں ٹیکس کا نظام نسبتاﹰ پیچیدہ ہے، تاہم وفاقی اور علاقائی ٹیکسوں اور فیول ڈیویلپمنٹ ٹیکس کو پیش نظر رکھ کر دیکھا جائے تو ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت دو یورو سے کچھ زائد اور سپر ای ٹین پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.73 یورو ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
جرمن موٹر ایسوسی ایشن اے ڈی اے سی کا تاہم کہنا ہے کہ یہ رقم بھی عام صارفین کے لیے زیادہ ہے اور حکومت اب بھی فیول پر عائد متعدد طرح کے ٹیکس وصول کر رہی ہے جن میں کمی لا کر صارفین کو مزید سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined