میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے بھارت پہنچنے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وہ بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت آئے ہیں اور 14 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
Published: undefined
قبل ازیں ذکا اشرف اور جئے شاہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جئے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت میں قیام کے دوران اشرف کی دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کا نظم کرانے میں اپنے تعاون کی پیش کش بھی کی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ذکا اشرف کا کہنا تھاکہ،"ہم دونوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ آنے والے میچ ان طریقوں کو تلاش کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید اور بہتر طورپر کیسے فروغ دے سکتے ہیں۔"
Published: undefined
گذشتہ ہفتے ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کے موقعے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر اس کا جو زبردست استقبال ہوا ہے وہ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے کھلاڑیوں سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں۔
Published: undefined
تاہم بھارتی شائقین کی جانب سے پرتپاک استقبال کے باوجود پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا ردعمل غیرمتوقع رہا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بھارت کے لیے "دشمن ملک" کا لفظ استعمال کیا تھا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوگیا۔ بھارت میں ہندو قوم پرست تنظیموں اور افراد نے ان کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہیں بھارت آنے کی اجازت نہیں دینے کے مطالبات کیے۔
Published: undefined
حالانکہ بعد میں پی سی بی نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف کے بیان کا مطلب تھا کہ جب بھی بھارت اور پاکستان کرکٹ کے میدان میں اترتے ہیں یہ دونوں کرکٹ کے روایتی حریف کے طور پر ہی نظر آتے ہیں، دشمن کے طور پر نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی سیاسی کشیدگی کے باوجود، بھارتی کرکٹ شائقین نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر پاکستان ٹیم کی آمد پر کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے نام کے نعرے لگا کر کھیل سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
14اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل سے پہلے کا فائنل میچ قرار دیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں اس میچ پر لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ذکا اشرف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
Published: undefined
ذکا اشرف نے کہا ''میں سمجھتا ہوں کہ اس بڑے اسٹیج پر اپنی ٹیم کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ کھلاڑیوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بے پناہ محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیں فخر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔'' احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، سابق کرکٹر اور بھارت رتن سچن تیندولکر کے علاوہ فلم اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت جیسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا