یہ دردناک واقعہ بھارتی صوبے مغربی بنگال کے چوبیس پرگنہ ضلعے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جئے دیو اور اس کی اہلیہ ساتھی گھوش نے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو اس لیے فروخت کردیا کہ اس سے ملنے والی رقم سے آئی فون 14خرید سکیں اور ریاست بھر کا سفر کرنے کے دوران انسٹا گرام ریل بناسکیں۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ساتھی گھوش کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن اس کا شوہر جئے دیو فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس جوڑے اور بچے کو خریدنے والی ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
Published: undefined
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب جئے دیو اور ساتھی گھوش کے رویے پران کے پڑوسیوں کو شبہ ہوا۔ انہوں نے دیکھا کہ ان دونوں کا آٹھ ماہ کا بیٹا پچھلے کچھ دنوں سے لاپتہ تھا لیکن اس کے باوجود اس جوڑے کے چہرے پر کسی طرح کی پریشانی دکھائی نہیں دے رہی تھی بلکہ یہ دونوں مطمئن نظر آرہے تھے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ دونوں نے اپنے پڑوسیوں کو ایک نیا آئی فون 14 دکھایا جس کی قیمت تقریباً70000روپے تھی۔ چونکہ ان دنوں کی آمدنی بہت معمولی ہے اور ماضی میں یہ مالی مشکلات سے دوچار بھی رہ چکے تھے ایسے میں ان کے پاس آئی فون14 کی موجودگی نے پڑوسیوں کو شبہے میں ڈال دیا۔
Published: undefined
کچھ لوگوں نے اس بارے میں مقامی کاونسلر تارک گوہا کو اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو اس کی تفتیش کرنے کے لیے کہا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ماں ساتھی گھوش نے اعتراف کرلیا کہ اس نے آئی فون کے لیے اپنے بچے کو بیچ دیا ہے۔
Published: undefined
پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ اس جوڑے نے اس سے قبل اپنی سات سالہ بیٹی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے جوڑے کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ جس عورت نے بچے کو خریدا تھا اس کے خلاف بھی انسانی اسمگلنگ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز