سماج

فلسطینی صدر کا جنین مہاجر کیمپ کی تعمیر نو کا عزم

اسرائیلی فوجی آپریشن کے ایک ہفتے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔ حالیہ اسرائیلی عسکری کارروائیو ں میں اس کیمپ کے کئی حصے تباہ ہو گئے تھے۔

فلسطینی صدر کا جنین مہاجر کیمپ کی تعمیر نو کا عزم
فلسطینی صدر کا جنین مہاجر کیمپ کی تعمیر نو کا عزم 

فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں مہاجر کیمپ کے دورے کے دوران اس کی تعمیر نو کے عزم کا اظہار کیا۔ اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی ہلاکت خیز کارروائی کے ایک ہفتے بعد ان کا یہ دورہ عمل میں آیا۔

Published: undefined

ایک دہائی سے زائد عرصے میں اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے اپنے پہلے دورے کے دوران صدر محمود عباس نے اس کیمپ کو ''جدوجہد کی ایک علامت‘‘ قرار دیا۔ ستاسی سالہ فلسطینی صدر نے گزشتہ ہفتے کی اسرائیلی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی قبروں پر پھولوں بھی رکھے اور پھر وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس شہر اور کیمپ کو دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا اور کہا، ''جو تھا، اس سے بھی بہتر اسے دوبارہ بنایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

اسرائیلی آپریشن میں جنین مہاجر کیمپ کو شدید نقصان پہنچا

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی دو روزہ کارروائی کے دوران جنین میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا۔ یہ آپریشن مسلح ڈرونز اور بکتر بند بلڈوزروں کی مدد سے کیا گیا، جس میں سینکڑوں فوجی شامل تھے۔

Published: undefined

اس کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں سمیت 12 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس علاقے میں گزشتہ ہفتے کی یہ کارروائی تقریباً دو دہائیوں میں سب سے بڑا فوجی آپریشن تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق فوجیوں نے علاقے میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی چھ تنصیبات اور تین کنٹرول روم تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کیے تھے۔

Published: undefined

عباس کی فلسطینی حریفوں کو تنبیہ

صدر محمود عباس ایک خود مختار انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے سربراہ ہیں، جو اسرائیل کے تعاون سے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہے۔ تاہم پی اے اب خطے میں جنین سمیت عسکریت پسندوں کے کئی مضبوط علاقوں پر بڑی حد تک اپنا کنٹرول کھو چکی ہے۔

Published: undefined

محمود عباس کے گھنٹے بھر کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کے طور پر ان کی سکیورٹی کے بہت سے ارکان کو آس پاس تعینات کیا گیا تھا اور ان کے راستے میں چھتوں پر اسنائپرز تک مقرر کیے گئے تھے۔ اپنے ارد گرد جمع ہونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کسی بھی مسلح گروپ کو فلسطینیوں کی سلامتی کو 'کمزور‘ کرنے کی کوشش پر خبردار کیا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا، ''ایک اتھارٹی اور ایک ہی سکیورٹی فورس ہو گی۔ جو بھی اس کے اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا... کوئی بھی ہاتھ، جو عوام اور ان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے کاٹ دیا جائے گا۔'' جنین کا پناہ گزین کیمپ سن 1953 میں ان 750,000 فلسطینیوں میں سے کچھ کی رہائش کے لیے بنایا گیا تھا، جو سن 1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined