سماج

مودی کی 'پاکستانی بہن' راکھی باندھنے کے لئے نئی دہلی آئیں گی

مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس بار رکشا بندھن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے نئی دہلی آنے والی ہیں۔ قمر شیخ گزشتہ 30 برسوں سے انہیں راکھی بھیجتی رہی ہیں۔

مودی کی 'پاکستانی بہن' راکھی باندھنے کے نئی دہلی آئیں گی
مودی کی 'پاکستانی بہن' راکھی باندھنے کے نئی دہلی آئیں گی 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ''پاکستانی نژاد بہن'' قمر محسن شیخ نے انہیں ہندوؤں کے تہوار 'رکشا بندھن' کے موقع پر راکھی باندھنے کے لیے نئی دہلی آنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس بار وہ انہیں ایک کتاب بھی بطور تحفہ پیش کریں گی۔ اس بار یہ تہوار 30 اگست کو منایا جائے گا۔

Published: undefined

قمر محسن نے اس بارے میں مزید کیا کہا؟

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے گجرات سے نئی دہلی تک کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا ہے کہ اس بار، ''میں نے خود 'راکھی' بنائی ہے۔ میں انہیں (مودی) کو زراعت سے متعلق ایک کتاب بھی تحفے میں پیش کروں گی، کیونکہ انہیں مطالعے کا شوق ہے۔ پچھلے برسوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے میں دہلی جانے سے قاصر تھی۔ لیکن اس بار، میں ان سے ذاتی طور پر ملوں گی۔'' قمر محسن شیخ اپنی شادی کے بعد پاکستان سے بھارت آ گئیں تھیں، جو بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں رہتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اس بار، ''میں نے خاص طور پر ان کے لیے سرخ رنگ کی راکھی بنائی ہے۔ سرخ رنگ کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔ پہلے میں نے ان کے لیے گجرات کے وزیراعلیٰ بننے کی دعا کی اور وہ بن گئے۔''

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ''میں جب بھی راکھی باندھتی تھی، تو میں ان کے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتی تھی۔ وہ اس کا جواب ہمیشہ اثبات میں دیتے اور کہتے تھے کہ خدا آپ کی تمام خواہشات پوری کرے گا۔ اب، وہ بطور وزیر اعظم ملک کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔'' پچھلے سال وزیر اعظم مودی کو رکھشا بندھن کی مبارکباد بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان سے آئندہ برس ملنے کی منتظر ہیں۔

Published: undefined

سن 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ''اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ وہ اس کے مستحق بھی ہیں کیونکہ ان میں وہ صلاحیتیں ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ ہر بار بھارت کے وزیر اعظم بنیں۔''

Published: undefined

کون ہیں قمر محسن شیخ؟

قمر محسن شیخ بنیادی طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں تاہم شادی کے بعد وہ بھارت میں آباد ہو گئیں۔ اس وقت وہ احمد آباد میں رہتی ہیں۔ قمر محسن کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بھائی مانتی ہیں اور اسی لیے ہر سال انہیں راکھی بھیجتی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے پچیس تیس برس سے وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں اور دونوں میں ویسا ہی رشتہ ہے، جیسا کہ ایک بھائی اور بہن کے درمیان ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھنے کا سلسلہ انہوں نے اس وقت شروع کیا تھا، جب وہ آر ایس ایس کے محض ایک کارکن تھے۔ اس کے بعد سے وہ انہیں ہر سال راکھی اور ایک کارڈ ضرور بھیجتی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔آر ایس ایس حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم ہے اور اس کی نگرانی میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل جیسی درجنوں دیگر شدت پسند تنظیمیں کام کرتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined