بھائی اور بہن کے پیار کی علامت ہندوؤں کا تہوار 'رکشا بندھن‘ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی 'پاکستانی بہن‘ قمر محسن شیخ نے انہیں راکھی بھیجی ہے۔ اس سال یہ تہوار 11 اگست کو منایا جائے گا۔
Published: undefined
قمر محسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے لیے شدت سے منتظر ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات ضرور ہو گی۔ کورونا وائرس کی وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں کے دوران قمر محسن وزیر اعظم مودی کی کلائی پر راکھی باندھ نہیں سکیں البتہ انہوں نے راکھی ڈاک سے ارسال کی تھی۔
Published: undefined
قمر محسن کا کہنا تھا، ''مجھے امید ہے کہ وہ (وزیر اعظم مودی) اس مرتبہ مجھے دہلی ضرور بلائیں گے۔ میں نے تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ میں نے ان کے لیے اپنے ہاتھوں سے راکھی تیار کی ہے۔ اس میں ریشم کا ایک فیتہ استعمال کیا ہے، جس پر کشیدہ کاری کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
مودی کی منہ بولی 'پاکستانی بہن‘ نے انہیں ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ان کی صحت اور درازی عمر کی دعائیں کی ہیں اور سن 2024ء کے عام انتخابات کے لیے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔
Published: undefined
قمر محسن نے بتایا،''میں نے انہیں خط بھیجا ہے اور ان کی طویل العمری اور صحت کی دعا کی ہے۔ میں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ جس طرح اچھا کام کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سن 2024ء میں بھی ایک بار پھر وہی وزیر اعظم بنیں گے۔ انہیں وزیر اعظم بننا ہی چاہیے کیونکہ ان کے اندر اس کی صلاحیتیں موجود ہیں اور میری تو دعا ہے کہ وہ ہر مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم بنیں۔‘‘
Published: undefined
قمر محسن شیخ نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ''راکھی بندھوانے کے بعد جب انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر آشیرواد دیا تھا تو مجھے لگا کہ میں دنیا کی سب سے خوش قسمت اور خوش انسان ہوں۔‘‘
Published: undefined
قمر محسن شیخ بنیادی طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں تاہم شادی کے بعد وہ بھارت میں آباد ہو گئیں۔ اس وقت وہ احمد آباد میں رہتی ہیں۔
Published: undefined
قمر محسن کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بھائی مانتی ہیں اور اسی لیے ہر سال انہیں راکھی بھیجتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے پچیس تیس برس سے وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں اور دونوں میں ویسا ہی رشتہ ہے، جیسا کہ ایک بھائی اور بہن کے درمیان ہوتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھنے کا سلسلہ انہوں نے اس وقت شروع کیا تھا، جب وہ آر ایس ایس کے محض ایک کارکن تھے۔ اس کے بعد سے وہ انہیں ہر سال راکھی اور ایک کارڈ ضرور بھیجتی ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔آر ایس ایس حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم ہے اور اس کی نگرانی میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل جیسی درجنوں دیگر شدت پسند تنظیمیں کام کرتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز