پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں میزائل کے حادثاتی طور پر داغے جانے کی نئی دہلی کی انکوائری کو مسترد کر دیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے 24 اگست کی رات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بھارت کی جانب سے رواں برس نو مارچ کو ایک میزائل پاکستانی حدود میں داغا گیا تھا جو پاکستان کے میاں چنوں علاقے میں گرا تھا۔ تاہم اس میزائل کا وار ہیڈ چونکہ فعال نہیں تھا اس لیے اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق داغا جانے والا میزائل براہموس تھا جسے بھارت نے روس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ امریکہ میں قائم آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے مطابق براہموس میزائل کی رینج 300 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ یہ میزائل اگر شمالی بھارت سے فائر کیا جائے تو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔
Published: undefined
بھارت نے یہ بات تسلیم کی تھی کہ میزائل کے رکھ رکھاؤ کے دوران حادثاتی طور پر یہ فائر ہو گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی طرف سے اس کی تفتیش کی اور منگل کے روز اس نے اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے، فضائیہ کے تین ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس اقدام کومسترد کر دیا۔
Published: undefined
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعے سے متعلق نتائج کے بارے میں بھارتی اعلان اور مبینہ طور پر لاپرواہی کے واقعے کے ذمہ دار پائے جانے والے تین افسران کی برطرفی کے فیصلے کو دیکھا ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ''جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی، اس واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس کے نتیجے میں داخلی عدالت کی انکوائری کی جانب سے اخذ کیے گئے نتائج اور سزائیں مکمل طور پر غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔''
Published: undefined
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا، ''پاکستان انتہائی غیر ذمہ دارانہ واقعے سے متعلق بھارت کی جانب سے تفتیش بند کرنے کو مسترد کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔''
Published: undefined
بھارتی فضائیہ کی طرف سے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس، ''واقعے کی ذمہ داری طے کرنے سمیت کیس کے حقائق جاننے کے لیے قائم کی گئی کورٹ آف انکوائری نے تین افسران کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان افسران کی طرف سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار سے انحراف کے نتیجے میں میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا تھا۔''
Published: undefined
بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے لیے ذمہ دار تینوں افسران کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined