کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ وہ کون سے عوامل ہیں کہ جن کی بنیاد پر کراچی کو سستا قرار دیا گیا ہے؟
Published: undefined
اکنامسٹ کے تحقیقاتی اور تجزیاتی شعبے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے رواں سال دنیا بھر کے 174 شہروں میں مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کے جائزے کے لیے سروے کیا۔ سروے کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں گزشتہ سال کے دوران مقامی کرنسی کے لحاظ سے بنیادی ضروریات کی سہولیات اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اوسطاً 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح گزشتہ 20 سال کی بلند ترین سطح ہے، جس کی وجہ یوکرین میں جنگ اور چین میں کووِڈ-19 کی پابندیاں بتائی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہر طرابلس جبکہ ایرانی شہر تہران تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی کو دنیا کے چھٹے سستے ترین شہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
معاشی امور کے ماہر ڈاکٹر اشفاق حسن نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کنارے آباد اس شہر کو غریب پرور شہر بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے کراچی لوگ روزگار کے حصول کے لیے رخ کرتے ہیں۔
Published: undefined
اقتصادی امور کے تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ آئی ای یو کی رپورٹ درست ہے۔ کراچی دنیا کے بڑے شہروں کے مقابلے میں واقعی سستا شہر ہے۔ انہوں نے کہ اس کی ایک وجہ روپے گرتی قدر ہے۔ ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی کی شرح تبادلہ زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیکس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی اس شہر میں رہائش دیگر شہروں کی نسبت سستی ہے۔
Published: undefined
تجزیہ کار ریحان عتیق نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ کراچی شہر میں 100 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک کی چیزیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور شہر میں بریانی 100 روپے کی بھی مل جاتی ہے اور 450 روپے کی بھی بک رہی ہے، ''جس کی جیسی گنجائش ہو وہ ویسے خریداری کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کراچی میں بینادی اشیا ضرورت دیگر شہروں کی نسبت سستی ہیں۔‘‘
Published: undefined
سینیئر صحافی بلال احمد کے مطابق کراچی اپنی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔ اس شہر میں بے شمار مارکیٹیں موجود ہیں، ''ملک بھر سے لوگ خریداری کے لیے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ بندرگاہوں کا حامل یہ شہر خریدار کو اتنی سہولت فراہم کرتا ہے کہ خریدار اس شہر سے اچھی معیاری اور سستی خریداری کر سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کراچی میں معیار کے حساب سے کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے بہت آپشن موجود ہیں، ''پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس، اس شہر میں ہر طرح کے بازار موجود ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزیدبتایا، ''اسی طرح کراچی کی رہائش کا نظام بھی منفرد ہے۔ یہاں رات گزارنے کے لیے جہاں مہنگے ہوٹل ہیں وہیں ایک رات 150 روپے میں گزارنے کے لیے چار پائی بھی مل جاتی ہے۔ ماہانہ کرائے کا گھر 2 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔ اسی طرح ایک وقت کا کھانا 3 ہزار کا بھی ملتا ہے اور 65 روپے تک کا بھی۔‘‘
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس لاہور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سہولیات ہیں لیکن وہاں رہائش اور خوراک کراچی کے مقابلے میں مہنگی اور محدود ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ترکی کا شہر استنبول، ارجنٹائن کا بیونس آئرس اور ایران کے دارالحکومت تہران شامل ہیں۔ وینزویلا کے شہر کراکس میں تو ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 132 فیصد دیکھی گئی۔
Published: undefined
دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں برس بھی سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ نیویارک بھی سرفہرست ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب، ہانگ کانگ، لاس اینجلس، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز