کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی پیر کے روز ہونے والی میٹنگ میں گھریلو، تجارتی اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) استعمال کرنے والوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے ٹیرف بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔
Published: undefined
ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کو منظوری دے دی جب کہ کمرشیل صارفین کے لیے 137 فیصد اور سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین سے 350 ارب روپے کی اضافی وصولی ہو گی اور اس سے گیس کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی باقاعدہ توثیق کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ یہ نئی شرحیں یکم نومبر سے نافذ العمل ہو جائیں گی۔
Published: undefined
میڈیا میں شائع رپورٹوں کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین جو گھریلو صارفین کا 57 فیصد بنتے ہیں، ان کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، تاہم ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز نمایاں طور پر بڑھائے گئے ہیں، جو موجودہ 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کیٹیگری کے لیے سالانہ بل میں 150 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
دیگر گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں نمایاں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، 0.25 ایچ سی ایم تک کی کھپت کے لیے نرخ 50 فیصد سے بڑھ کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، 0.6 ایچ سی ایم کے لیے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، اور ایک ایچ سی ایم تک کے لیے 150 فیصد اضافے سے ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گے۔
Published: undefined
سب سے نمایاں 173 فیصد کا اضافہ 3 ایچ سی ایم تک سلیب میں کیا گیا ہے، جس کی قیمتیں موجودہ گیارہ سو روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائیں گی۔ زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک چوتھائی اضافہ کر کے ٹیرف ایک ہزار 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
کمرشل صارفین کے لیے 136 فیصد کا نمایاں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، سیمنٹ فیکٹریوں اور سی این جی اسٹیشنوں کے لیے 193 فیصد اور 144 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے، جس کے بعد ان کے لیے ٹیرف 4 ہزار 400 روپے ہو جائے گا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں پہلے سے ہی پریشان حال عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined