سماج

آسکر انعام یافتہ ایرانی اداکارہ حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت میں

ایران کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوست نے حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سر پر اسکارف کے بغیر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں 'زن، زندگی، آزادی' کے معروف نعرے کی بھی حمایت کی ہے۔

آسکر انعام یافتہ ایرانی اداکارہ حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت میں
آسکر انعام یافتہ ایرانی اداکارہ حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت میں 

ایران کی سرکردہ اداکارہ ترانہ علی دوست، جنہیں ایک کردار کے لیے آسکر انعام سے بھی نوازا جا چکا ہے، نے بدھ کے روز حکومت مخالف مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سر پر اسکارف کے بغیر اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔

Published: undefined

ترانہ علی دوست فلم 'دی سیلز مین' میں اپنے کردار کے لیے کافی مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی تصویر میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے، جس پر کرد زبان میں ''زن، زندگی، آزادی'' لکھا ہوا ہے۔ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران یہ نعرہ آج کل زبان زد عام ہو چکا ہے۔

Published: undefined

ایران میں پولیس حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے اب ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں، اور اس میں کمی آنے کے بجائے شدت آتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس 22 سالہ لڑکی کی موت اس وقت ہوگئی جب انہیں تہران میں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر ایران کے ان سخت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جس میں خواتین کو حجاب یا اسلامی ہیڈ اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

ترانہ علی دوست کا پختہ عزم

علی دوست ایران کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے مشہور فلم 'دی سیلز مین' میں اداکاری کی تھی، جس نے سن 2016 میں انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا تھا۔

Published: undefined

علی دوست ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرتی رہی ہیں اور ان کی شاندار فلموں میں فلم ''دی سیلزمین'' بھی شامل ہے۔

Published: undefined

چند روز قبل ہی ادا کارہ نے ''کسی بھی قیمت'' پر اپنے وطن ایران کے اندر ہی رہنے کا عزم کیا تھا، اور مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کے سخت کریک ڈاؤن کے دوران جو لوگ ہلاک ہوگئے ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے اپنا کریئر تک قربان کرنے کا عہد کیا تھا۔

Published: undefined

38 سالہ اداکارہ نے اپنے پاس کوئی غیر ملکی پاسپورٹ یا رہائش رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا،'' میں وہ ہوں جو یہاں رہتی ہوں اور میرا یہاں سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں یہیں رہوں گی اور اپنا کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ میں قیدیوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ میں ان کی وکیل بنوں گی۔''

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا، ''میں اپنے گھر اور وطن کے لیے لڑوں گی۔ میں اپنے حقوق کی پاسبانی کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج ہم مل کر جو کچھ بھی تعمیر کر رہے ہیں، اس پر یقین رکھتی ہوں۔''

Published: undefined

فن کاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت

ایران کے مقامی انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے دوران کم از کم 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 14,800 دیگر افراد کو اب تک کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایران میں فنون لطیفہ اور کھیلوں کی بہت سی سرکردہ شخصیات نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اس سمت میں فلم اسٹار کا یہ قدم حمایت کا تازہ ترین اشارہ ہے۔

Published: undefined

اسی ہفتے کی بات ہے ایران کی واٹر پولو ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشین چیمپئن شپ کے میچ سے قبل اپنا قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا تھا۔ ایرانی ٹیم اس وقت بھارت میں ہے جہاں ایشیائی ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں۔ میچ سے قبل حسب معمول ٹیمیں اپنا قومی ترانہ گاتی ہیں تاہم ایرانی ٹیم نے منگل کے روز بطور احتجاج اور مظاہرین کی حمایت اپنا قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ ایران کے اسٹار فٹ بالر سردار ازمون نے حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان مظاہرین کی حمایت کی تھی۔ کھلاڑی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سکیورٹی فورسز کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا: ''ایران کے لوگوں اور زندہ خواتین کو آسانی سے مارنے پر آپ کو شرم نہیں آتی ہے: ایرانی خواتین زندہ باد!''

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined