عہد وسطیٰ میں جب جنگوں میں قتل عام اور خونریزی ہوئی تو اس مسئلے پرغور کیا گیا کہ اس کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔ خاص طور مسیحی مذہب میں اس پر بحث ہوئی کہ عیسائیت امن کا مظہر ہے۔ اس میں جنگ کرنا ناجائز ہے۔ لیکن سیاسی طور پر جب حکمرانوں میں باہم جنگیں ہوئی تو ان جنگوں کو جائز قرار دینے کے لیے مذہبی رہنماؤں نے ضابطہ اخلاق کو تشکیل دیا۔
Published: undefined
چوتھی صدی میں St. Augustin نے اس موضوع کی تشریح کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر حق کی جنگ ہو تو اس میں مخالف دُشمن کو مارنا یا قتل کرنا جائز ہے۔ کیونکہ حق کی جنگ، ذاتی شہرت یا مال غنیمت کے لیے نہیں ہوتی۔ اس کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے۔ اس لیے مخالف کو ہر صورت میں شکست دینا چاہیے۔
Published: undefined
سینٹ آگسٹین (430 AD) نے 'حق کی جنگ‘ کے بارے میں یہ بھی کہا کہ اگر اس میں مخالف مسیحی نہیں ہے تو اس صورت میں مخالف فوجوں کا قتل عام جائز ہے۔ ان کے لڑکوں کو بھی قتل کر دینا چاہیے۔ کیونکہ بالغ ہونے کے بعد وہ بھی مسیحیت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
Saint Augustin کی اسی تھیوری کو عہد وسطیٰ کے مشہور مذہبی رہنما تھامس اکوئنس نے تسلیم کرتے ہوئے یہ دلیل دی کہ 'حق کی جنگ‘ میں قتل و غارت گری کا مقصد شکست خوردہ قوم کو سزا دینا ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ جنگ اخلاقی قدروں پر لڑی جاتی ہے اس لیے اس میں ہونے والی خونریزی جائز ہے۔
Published: undefined
'حق کی جنگ‘ کے بارے میں دوسرے مسیحی رہنماؤں نے بھی اپنے نظریات پیش کیے۔ جن میں جنگ کی خونریزی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ مثلاً اگر دُشمن ہتھیار ڈال دے تو پھر اس کے فوجیوں کو قتل نہیں کرنا چاہیے۔ اگر دُشمن جنگ سے فرار ہو جائے تو اس کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے۔ شہری جو غیر مسلح ہوں اور جنگ میں شریک نہ ہوں۔ ان کو قتل کرنا ناجائز ہے۔
Published: undefined
رومی سلطنت کے زوال کے بعد یورپ میں فیوڈل ازم کا ظہور ہوا۔ ان فیوڈل لارڈز کے اپنے قلعے ہوتے تھے۔ فوج میں نائٹس یا جنگجو ہوتے تھے۔ SIRF یا کسانوں کو عام فوجی بنا کر انہیں جنگ میں جھونک دیا جاتا تھا۔ لہٰذا عہد وسطیٰ میں یہ فیوڈل لارڈز آپس میں مسلسل جنگیں کرتے رہے۔ جنگوں کے دوران ان کی فوجیں نہ صرف شہروں میں لوٹ مار کرتی تھیں بلکہ چرچوں میں رکھے ہوئے تبرکات کو بھی مالِ غنیمت سمجھ کر لے جایا کرتی تھیں۔ اس صورت حال میں چرچ کے اعلیٰ مذہبی عہدیداروں میں چرچ اور اس کی جائیداد کے تحفظ کے لیے ایک عہدنامہ تحریر کیا، جس میں انہوں نے ''خدائی امن ‘‘ (Peace of God) کا نظریہ پیش کیا۔
Published: undefined
اس کو مذہبی شکل دے کر فیوڈل لارڈز اور اس کی فوجوں پر پابندیاں عائد کیں کہ وہ چرچ کے تبرکات کو نہیں لوٹیں گے۔ تاجروں اور شہریوں کو تنگ نہیں کریں گے۔ دولت کی لالچ اور زمینوں پر قبضے کے لیے جنگ نہیں لڑیں گے۔ اس نے ایک حد تک تو بے گناہ شہریوں کو تحفظ دیا مگر صورت حال اس وقت بدلی۔ جب 1618ء سے لے کر 1648ء تک یورپ میں جنگ لڑی گئی اور اس تیس سالہ جنگ کا زیادہ تر حصہ جرمنی میں لڑا گیا۔ اس جنگ میں جرمنی کی 40 فیصد آبادی ختم ہو گئی۔ شہر اور گاؤں کو جلا دیا گیا۔ جب 1648ء میں ویسٹ فیلیا معاہدے کے تحت جرمنی میں قومی ریاستوں کا عمل قیام میں آیا تو اس کے ساتھ ہی ایک کانفرنس میں اس پر غور کیا گیا کہ آئندہ جنگوں کو کیسے روکا جائے۔ شہریوں کا تحفظ کیسے دیا جائے اور ریاستوں کے درمیان امن کو برقرار کیسے رکھا جائے۔
Published: undefined
سترہویں اور اٹھارہویں صدی میں جنگ اور شہریوں کے بارے میں جو نظریات سامنے آئے وہ مذہبی رہنماؤں کے نہیں تھے بلکہ سیکولر نظریات رکھنے والے مفکرین کے تھے۔ انہوں نے بین الاقوامی ضابطہ اخلاق کو پیش کیا۔ ان میں ہالینڈ کا فلسفی Hugo Grotius بھی شامل تھا۔ اس نے جنگ کی تباہ کاریوں کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے قوانین کی تشکیل کی۔ یہ وہ بین الاقوامی تحریک تھی کہ جس کے نتیجے میں Hague Convention 1899 ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ قوموں کے درمیان امن کے معاہدے ہونے چاہییں۔
Published: undefined
اس سلسلہ میں دوسرا Geneva Convention ، جو 1949ء میں ہوا۔ جس میں جنگی قیدیوں کو سہولتیں دینے کا کہا گیا۔ لیکن امن اور شہریوں کے تحفظ کا یہ سلسلہ پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران ختم ہو گیا تھا، حملے کی صورت میں اب شہری بھی ملک کا دفاع کرنے لگے اور اب جنگ دو ریاستوں اور قوموں کے درمیان ہونے لگی۔ مہلک ہتھیار تیار ہونے لگے۔ جنگیں بحری، بری اور فضائی ہو گئی۔ اس صورت حال میں فوجیوں کے ساتھ ساتھ شہری بھی جنگوں میں مارے گئے۔
Published: undefined
دوسری عالمی جنگ میں امریکہ نے ایٹم بمبوں سے جاپان کے دو شہر ہیروشیما اور ناگاساکی کو نیست و نابود کر دیا۔ اسی جنگ کے دوران اتحادی فضائیہ نے جرمنی کے شہر ڈریسڈن پر بمباری کر کے اس کے شہریوں کا تقریبا خاتمہ کر دیا۔
Published: undefined
موجودہ دور میں یورپی ملکوں کے علاوہ ایشیا کے دوسرے ممالک جیسے چین، بھارت اور پاکستان کے پاس بھی نیو کلیئر ہتھیار ہیں۔ اسرائیل نے اگرچہ اعلان تو نہیں کیا مگر وہ بھی نیو کلیئر طاقت ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے انسانوں کے خاتمے کا خطرہ ہے۔ نیو کلیئر جنگ کے بجائے جنگیں اب بھی ہوتی ہیں اور بے گناہ شہری لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔امریکہ نے ویتنام اور عراق میں بھی عام شہریوں کو قتل کیا، انگلینڈ نے لیبیا میں قذافی کی حکومت کا تختہ اُلٹا اور اس دوران عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ کہا تو یہ جاتا ہے کہ انسان تہذیبی طور پر ترقی کر رہا ہے مگر اس کے ساتھ ہی عام شہری امن و امان سے محروم جنگ اور دہشت گردی کے نتیجے میں جانیں دے رہے ہیں۔
Published: undefined
نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined