میرا ایک کاپنگ میکانزم ہے اور وہ یہ ہے کہ میں اپنے والدین کی قبروں پر نہیں جاتی۔ یہ میرا نہایت ذاتی معاملہ ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے میں مجھے یہ تک سننا پڑا کہ شاید مجھے ان کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یا شاید میں ایک اچھی بیٹی نہیں ہوں۔ ان تمام باتوں اور رویوں کی وجہ پرسنل اسپیس کی تعلیم کی کمی اور ٹوہ لینے کے علاوہ کچھ نہیں تھا کیونکہ جہاں لوگوں کو ذاتی اور نجی زندگی کا نہیں معلوم وہاں کاپنگ میکانزم کیا بلا ہے میں کس کس کو اور کیسے سمجھا سکوں گی۔
Published: undefined
شادی نہیں ہو رہی لوگوں کا مسئلہ، بچے ہو نہیں رہے یا کر نہیں رہے لوگوں کا مسئلہ، نوکری کر رہے تب ان کا مسئلہ اور گھر بیٹھے ہیں تب ان کا مسئلہ یہاں تک کہ آپ کی تنخواہ بھی ان کا مسئلہ ہوتی ہے۔ کھانے پینے سے لے کر پہننےاوڑھنے تک، سونے جاگنے سے لے کر سوشل سائٹس کے استعمال تک آپ کا ہر مسئلہ آپ کے ارد گرد رہتے لوگوں کا مسئلہ بھی ہے اور وجہ بہت سادہ پرسنل سپیس کی کمی۔
Published: undefined
پرسنل اسپیس دو الفاظ کا ایک ایسا مجموعہ ہے، جس کے بارے میں جانتے سب لوگ ہیں لیکن اسے لاگو کرنے پر ایمان محض گورے لائے ہیں۔ ہم اگر باتوں کے شیر ہیں اس لیے ہم ناں تو کسی ایسی بات پر یقین رکھتے ہیں اور ناں ہی کسی ایسے موقف کی تائید کرتے ہیں جس میں اگلے کو اس کی ذاتی یا شخصی آزادی مکمل طور پر دی جا سکے۔
Published: undefined
کیا پرسنل اسپیس ایک گھر میں الگ کمرے اور دفتر میں الگ ورکنگ سٹیشن تک محدود ہے؟ کیا ہر کسی کی ہر چھوٹی بڑی بات میں ٹانگ اڑانا جائز ہے؟ کیا دوسروں سے متعلق ہر چیز کے معاملے میں رائے دینا ہمارا فرض منصبی ہے؟
Published: undefined
پرسنل اسپیس یعنی ذاتی یا نجی آزادی یا جگہ ان تمام چیزوں سے بالاتر ہے اگر ہم بات کریں تو کسی شخص کے اتنا قریب ہو کر بات کرنا یا کھڑے ہونا جہاں وہ گھٹن محسوس کرے بھی پرسنل سپیس پر باقاعدہ حملہ کرنے کے مترادف ہے چہ جائیکہ کسی کی ذاتی اور نجی زندگی کے ہر پہلو پر ہر وقت بات کرنا، ذاتیات پر حملہ کرنا، کسی کے طرز زندگی پر ہمہ وقت تنقید اور مفت مشوروں کا انبار۔
Published: undefined
کسی کو مسلسل کالز کرنا جب وہ بات ناں کرنا چاہے، کسی کو کریدنا اگر وہ پریشان یا دکھی ہو تو اور پھر ان باتوں کے جواب میں رسپانس ناں ملنے پر غصہ اور خفا ہو جانا بھی شعور میں کمی کی علامت ہے۔ بنیادی وجوہات پر بات کریں تو ہم ایک ایسے معاشرے میں پروان چڑھے ہیں اور موجود جہاں پر ایسی کسی چیز کا تصور بھی موجود نہیں تھا۔ برصغیر میں رہنے کی وجہ سے ثقافتی آداب ہم نے اس حد تک خود میں پروس لیے کہ ہم معاشرتی آداب اور طور طریقے مکمل فراموش کر بیٹھے ہیں۔ اوپر سے صدیوں سے جاری اس فرسودہ بیانیہ کو بھی ہم نے باپ دادا کی کھوئی ہوئی دولت اور عزت کی طرح سنبھال کر رکھا ہے۔
Published: undefined
پرسنل سپیس میں مداخلت دراصل ہماری پیدائش سے بھی پہلے شروع ہو جاتی ہے جب ماں کے لیے بچہ پیدا کرنا کامیابی کی کنجی بتائی جاتی ہے، دوسری مداخلت بچے کے نام رکھنے پر کی جاتی وہ بھی اپنا حق سمجھ کر اور یوں جیسے جیسے وہ بچہ بڑا ہوتا گیا وہ بھی اسی نظام کا حصہ ہے جس کی اپنی ناں تو کوئی رائے ہے اور ناں ہی اہمیت۔ وہ ڈاکٹر بنے گا یا انجینیئر یہ بھی بچپن سے ڈیسائڈڈ ہوتا ہے، کیا کھانا ہے کیا پینا ہے، سوال اٹھانا ہے یا نہیں یہ سب بھی اس کے بڑے فیصلہ کرتے ہیں اور پھر اسی چکی میں پستا وہ شادی کی عمر تک پہنچنے تک خود بھی ذاتی اور نجی سپیس نامی چیز سے نابلد ہو جاتا ہے اور and the same vicious cycle starts again
Published: undefined
ہماری شادیاں اسی معاشرتی دباؤ کا نتیجہ ہوتی ہیں، ہمارے بچے اسی دباؤ کا نتیجہ ہیں، ہماری تمام زندگی اسی دباؤ کا بوجھ اٹھانے کی کوشش میں گزرتی جاتی کیونکہ اگر ہم پرسنل سپیس کی بات کریں گے تو ہم بدتمیز ہیں بھلا اپنوں سے کونسی سپیس۔ کسی نے شادی نہیں کی وہ بھی لوگوں کا مسئلہ ہے اور کر کے چلا نہیں پائے تو وہ بھی لوگوں کا مسئلہ۔ اگر بچے زیادہ ہیں تو اس پر بھی لوگوں نے کمنٹ کرنا ہے اور نہیں ہیں تب بھی سوا سو اقسام کے مشورے بھی لوگوں نے دینے ہیں۔ اگر آپ پتلے، موٹے، کالے یا گورے ہیں تو اس بات کا فرق آپ سے زیادہ لوگوں کو پڑے گا۔
Published: undefined
پھر بعض رشتے ایسے ہیں جن میں پرسنل اسپیس کی بات کو گوروں کی پھیلائی ہوئی سازش اور خرافات کا نام دیا جاتا ہے اور اکثر سسنے کو ملتا ہے کہ بھلا والدین اور اولاد، بہن بھائیوں میں، میاں بیوی میں پرسنل سپیس کا کیا کام؟ تو میرے پیارو انہی رشتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ گوروں کی بنائی سازش بہت ضروری ہے۔ کتنی ایسی شادیاں ہیں جو جوائنٹ فیملی سسٹم کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں؟ گھروں اور زمینوں کے نام مقدمے کیوں ہوتے ہیں؟ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑوں کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
Published: undefined
ان تمام چیزوں کی وجہ پرسنل اسپیس کا نا ہونا ہے، جب آپ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے تو کتنی مرتبہ اپنی مرضی سے سونا جاگنا، کھانا پینا کر سکتے ہیں، شاید ناں ہونے کے برابر، کیا اگر بچپن سے بہن بھائیوں کو ذاتی رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے تو بات عدالتوں تک پہنچے؟ کیا میاں بیوی اگر ایک دوسرے کے سروں پرسوار ہونا چھوڑ دیں تو گھر کا ماحول بہتر ناں ہو گا کیا؟
Published: undefined
ہمیں پرسنل اسپیس کی باقاعدہ تربیت کی شدید ترین ضرورت ہے۔ ہمیں یہ جاننا ہے کہ کسی کی جنس، نجی زندگی، اس کا رہن سہن اس کا اٹھنا بیٹھنا وہ آپ کے ساتھ کتنی معلومات شیئر کرتا ہے اور کیسے کرتا ہے۔ ان سب کو اپنے تک محدود رکھنا اور مفت مشوروں سے باز رہنا بھی اسی تعلیم کا حصہ ہے۔
Published: undefined
ہمیں بات کرنے سے لے کر رائے دینے تک، روزمرہ کی زندگی سے لے کر سوشل میڈیا کے استعمال تک ہر جگہ اس تعلیم کی ضرورت ہے۔ ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہمیں پبلک سپیس، سوشل سپیس اور انٹر پرسنل سپیس کے بارے میں آگاہی اور شعور حاصل ہو اور ہم اپنے اردگرد اور گھروں میں اسے لاگو کریں۔ اور اگر ہم اپنی ذاتی زندگی، رائے، پسند ناپسند اور طرز عمل کو لے کر کسی کو شائستگی سے بنا ڈرے خاموش کرانا شروع کر دیں تو بہت ساری غلطیاں سدھرنے کا قوی امکان موجود ہے۔
Published: undefined
نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined