سماج

ٹک ٹاک آخر کتنی جانیں لے گا؟

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے ایک کلپ کی ریکارڈنگ کے دوران ایک اور پاکستانی لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔ شعبدہ بازی دکھانے کی کوشش میں دنیا بھر میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹک ٹاک آخر کتنی جانیں لے گا؟
ٹک ٹاک آخر کتنی جانیں لے گا؟ 

پاکستانی میڈیا کے مطابق انیس سالہ حمید اللہ ٹک ٹاک کے لیے کرتب دکھانے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سوات کا رہائشی یہ لڑکا اپنے ایک دوست کی مدد سے پستول سے کرتب دکھانا چاہتا تھا۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ حمید اللہ نے پستول لوڈ کر کے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔ پولیس کے مطابق شاید اس لڑکے کو معلوم نہیں تھا کہ پستول میں گولیاں بھی ہیں۔ حمید اللہ خودکشی کا ڈرامہ کرنے کی کوشش میں تھا لیکن اسے علم نہیں تھا کہ اس دوران وہ واقعی مارا جائے گا۔

Published: undefined

حمید اللہ مقامی سطح پر ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار تھا۔ اس کی ہلاکت کا کلپ اگرچہ ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں کیا گیا تاہم دوستوں کے مابین شیئر ہونے کی وجہ سے یہ لرزہ خیز کلپ وائرل ہو گیا۔ آٹھ ہزار سے زائد ٹک ٹاک یوزرز حمید اللہ کو فالو کرتے تھے۔ اس کے اکاؤنٹ پر تقریباً چھ سو کلپس شائع ہوئے تھے۔

Published: undefined

حمید اللہ کی موت نے یہ سوال ایک مرتبہ پھر اٹھا دیا ہے کہ ٹک ٹاک پر شعبدے بازی دکھانے کی کوشش میں آخر کتنے لوگ ہلاک ہوں گے۔

Published: undefined

گزشتہ برس کراچی میں ایک سیکورٹی گارڈ بھی اپنے بندوق سے کرتب دکھانے کی کوشش میں مارا گیا تھا۔ رواں برس جنوری میں ایک لڑکا ٹرین کے سامنے کرتب دکھانے کی کوشش میں ٹرین کے نیچے آ کر مارا گیا تھا۔

Published: undefined

پاکستان کے علاوہ بھارت اور کئی مغربی ممالک میں بھی ٹک ٹاک کے لیے دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیو کلپس بنانے کی کوشش میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined