بھارتی پارلیمان میں مہنگائی پر بحث ہو رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جہاں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث حکومت پر تنقید کررہی ہیں، وہیں مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت کی اقتصادی حالت اچھی ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود بہت زیادہ مہنگائی نہیں ہوئی۔
Published: undefined
اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ دنوں حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے نہ صرف کھانے پینے کی عام چیزوں پر حد سے زیادہ ٹیکس عائد کردیے ہیں، جن سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے بلکہ مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا گیا کیونکہ ان کی آخری رسوما ت پر بھی ٹیکس لگا دیے گئے ہیں۔
Published: undefined
دراصل ٹیکس کا تعین کرنے والے ادارے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی حالیہ 47 ویں میٹنگ کے بعد حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں وغیرہ پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اب مرنے کے بعد بھی لوگوں کا سکون چھین لینا چاہتی ہے۔
Published: undefined
اپوزیشن کانگریس پارٹی نے ایک طنزیہ ٹویٹ میں کہا، ''دودھ، دہی، پنیر، بریڈ کے بعد حکومت نے آخری رسومات کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر نہ رکھ کر بڑی راحت کاری کی ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گزشتہ روز پارلیمان میں اس امر کی تردید کی کہ حکومت نے شہریوں کی آخری رسومات پر بھی ٹیکس عائد کر دیے ہیں۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ''اپوزیشن آخری رسومات کی بات کر رہی ہے اور یہ پوچھ رہی ہے کہ کیا لاشوں پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ یہ افسوس ناک بات ہے۔ اپوزیشن جماعت کی قیادت میں بننے والی ریاستی حکومتیں بھی جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں موجود تھیں، جہاں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہم نے اکیلے اپنے طور پر تو یہ فیصلہ نہیں کیا۔‘‘
Published: undefined
بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا تھا، ''قبرستان، شمشان گھاٹ، مردہ خانوں اور جنازوں پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہو گا۔ انہیں جی ایس ٹی کے دائرے سے پوری طرح مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے تاہم کہا، ''شمشان گھاٹوں یا قبرستانوں وغیرہ جیسے آخری آرام گاہوں کی تعمیرات پر جی ایس ٹی کی معیاری شرح سے ٹیکس دینا ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
وزیر خزانہ سیتا رمن نے شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں وغیرہ کی تعمیرات پر ٹیکس عائد کیے جانے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے شمشان گھاٹوں یا قبرستانوں کی تعمیر کے لیے خام مال کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے لیے جن آلات اور اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے، ان پر بھی ٹیکس عائد کیے جائیں گے ورنہ خام مال تیار کرنے والوں کو خسارہ ہو گا۔
Published: undefined
بھارتی وزیر خزانہ کی اس وضاحت کے بعد کہ حکومت نے آخری رسومات پر کوئی ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نرملا سیتا رمن کے خلاف سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس کا ایک سیلاب آ گیا۔
Published: undefined
بیشتر صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ''آپ کتنی فراخ دل ہیں کہ آخری رسومات پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔‘‘ بعض دیگر شہریوں نے لکھا، ''اب مرنے والے کم از کم اطمینان سے آخری سانس لے سکیں گے۔‘‘ کچھ دیگر صارفین کے مطابق، ''جلد از جلد مرنے کی تیاری کر لیں، کہیں حکومت کا ارادہ بدل نہ جائے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined