سماج

پیلوسی 'عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں، شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا کہ نینسی پیلوسی"بین الاقوامی امن اور استحکام کی بدترین غارت گر" ہیں۔ پیونگ یانگ نے ان پر شمالی کوریا مخالف جذبات بھڑکانے اور چین کو مشتعل کرنے کے الزامات بھی لگائے۔

پیلوسی 'عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں، شمالی کوریا
پیلوسی 'عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں، شمالی کوریا 

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس ہفتے کے اوائل میں ایشیا کے اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے بعد تائیوان بھی پہنچی تھیں، جس کے بعد چین نے آبنائے تائیوان میں غیر معمولی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان میں میزائل حملوں کی تربیت اور جنگی جہازوں سے حملوں کی مشق بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

چین کا کہنا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ اسے بہ زور طاقت اپنے ملک میں ضم کر لے گا۔

Published: undefined

جنوبی کوریا کے دورے کے دوران پیلوسی نے شمالی کوریا سے ملحق سرحد کا دورہ کیا اور جنوبی کوریا کے اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیاؤ کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک اور امن کے قیام کے لیے اپنی اپنی حکومتوں کی حمایت کرنے سے اتفاق کیا۔

Published: undefined

'امن عالم کی بدترین غارت گر'

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے پریس اور انفارمیشن امور محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل جو یونگ سام نے پیلوسی کے کوریائی سرحد کے دورے اور شمالی کوریا مخالف بات چیت کے لیے ان کی مذمت کی۔

Published: undefined

جو نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا، "پیلوسی چین کی جانب سے سخت نکتہ چینی کے باوجود علاقائی امن اور استحکام کو تباہ کرنے کے لیے تائیوان آئی تھیں، اور جنوبی کوریا میں ان کے قیام کے دوران شمالی کوریا کے ساتھ تصادم کا ماحول گرم ہو گیا۔"

Published: undefined

پیلوسی کو "بین الاقوامی امن اور استحکام کا بدترین غارت گر" قرار دیتے ہوئے جو نے کہا کہ جنوبی کوریا میں پیلوسی کے رویے نے بائیڈن انتظامیہ کی شمالی کوریا سے متعلق دشمنی کی پالیسی کو واضح طور پر ظاہر کر دیا ہے۔

Published: undefined

جو نے متنبہ کیا کہ "اگر وہ سمجھتی ہیں کہ وہ جزیرہ نما کوریا سے بچ کر نکل جائیں گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا، "امریکہ کو پیلوسی کی پھیلائی ہوئی گڑبڑ کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔"

Published: undefined

سن 2019 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوریا سرحد کے دورے کے بعد پیلوسی اس مشترکہ سکیورٹی ایریا کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی رہنما ہیں۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اسی سرحد پر میٹنگ کی تھی۔

Published: undefined

دنیا کے سب سے زیادہ سخت حفاظت والے سرحدوں میں سے ایک اس سرحد کی نگرانی امریکی قیادت والی اقوام متحدہ کمان اور جنوبی کوریا مشترکہ طورپر کرتے ہیں۔ امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار جنوبی کوریا کو سکیورٹی فراہم کرنے کے اپنے وعدے کی توثیق کے لیے اس علاقے کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

نینسی پیلوسی نے اپنے دورے کے دوران شمالی کوریا کے خلاف کوئی سخت بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے جنوبی کوریا کے دورے کی کئی تصاویر ٹویٹ کیں۔

Published: undefined

شمالی کوریا کی طرف سے اس سال میزائلوں کے متعدد تجربات کے بعد جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی اور جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Published: undefined

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ جوہری سرگرمیوں پر روک لگانے کے حوالے سے بات چیت میں شامل نہیں ہو گا اور اس وقت تک اپنے جوہری پروگرام کی توسیع کرتا رہے گا جب تک امریکہ اس کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیاں ترک نہیں کردیتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined