امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے ترجمان ڈریو ہیمل نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ نینسی پیلوسی کے شوہر اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک حملہ آور نے کیلفورنیا میں واقع ان کے گھر میں گھس کر ان پر ہتھوڑے سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ان کی کھوپڑی میں فریکچر ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ82 سالہ پال پیلوسی کی ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نینسلی پیلوسی کی تلاش میں تھا لیکن وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں واشنگٹن میں تھیں اور جس وقت حملہ ہوا اس وقت پال گھر میں اکیلے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ نینسی پیلوسی اور ان کے پانچ بچے سان فرانسسکو پہنچ رہے ہیں۔
Published: undefined
سان فرانسسکو کی پولیس کے سربراہ بل اسکاٹ نے بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو پیلوسی کے گھر سے رات ڈھائی بجے حراست میں لے لیا۔ اس وقت پیلوسی خود کو بچانے کے لیے حملہ آور سے مقابلہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے پال پیلوسی پر ہتھوڑا کھینچ لیا اور اس سے ان پر حملہ کر دیا۔ اور کم از کم ایک بار پال کو ہتھوڑا مارا گیا۔"
Published: undefined
حملہ آور کی شناخت 42 سالہ ڈیوڈ ڈیپاپے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے حوالے سے مزید کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ خیال رہے کہ مئی میں پال پیلوسی کو شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ایک حادثے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا اور انہیں پانچ دن جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
Published: undefined
جب صدر جو بائیڈن کو اس حملے کی خبر ملی تو وہ اس وقت فلیڈیلفیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس حملے کو قابل نفرت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا،"ہر چیز کی ایک انتہا ہوتی ہے۔"
Published: undefined
وائٹ ہاوس نے بتایا کہ صدرنے نینسی پیلوسی سے فون پر بات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے شوہر کے لیے دعاگو ہیں۔ بائیڈن کی پریس سکریٹری نے ایک بیان میں کہا، "وہ خوش ہیں کہ پال مکمل طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں، صدر ہر طرح کے تشد د کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیلوسی خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ "
Published: undefined
ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے سوشل میڈیا پر انتہائی دائیں بازو کی سیاست کی حمایت میں پوسٹس شیئر کی تھیں، جن میں کورونا وبا کے متعلق سازشی نظریات بھی شامل تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں اب دو ہفتے سے بھی کم رہ گئے ہیں اور دونوں جماعتوں کے اراکین نے سیاسی تشدد کے خدشات کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔
Published: undefined
واشنگٹن میں کیپٹل ہل پولیس کے مطابق قانون سازوں کے خلاف دھمکیاں سن2017 کے مقابلے میں دو گنی سے بھی زیادہ ہو کر سن 2021 میں تقریباً 10000 ہو گئی تھیں۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ یہ حملہ سیاسی بیان بازی میں اضافے کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز