مرسیڈیز گاڑیاں تیار کرنے والی اس کمپنی کے صدر دفاتر جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت اشٹٹ گارٹ میں قائم ہیں اور نام کی تبدیلی کے ساتھ اس ادارے کو ایک نئی شناخت دینے کے فیصلے کا اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اولا کیلینیئس نے کیا۔
Published: undefined
نام کی اس تبدیلی کے ساتھ ہی یکم فروری سے اس ادارے کی داخلی تنظیم نو کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور مستقبل میں کمپنی کی کوشش ہو گی کہ اسے محض ایک کار ساز ادارے کے بجائے ایک لگژری کار کمپنی کے طور پر جانا جائے۔
Published: undefined
داخلی طور پر کمپنی کا نام بدلنے کا عمل ہفتہ 29 جنوری کو مکمل کر لیا گیا تھا اور بین الاقوامی سطح پر نام کی یہ تبدیلی منگل کے روز مکمل ہو جائے گی۔
Published: undefined
مرسیڈیز موٹر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نے اپنا نام بدلنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 29 جنوری کا انتخاب اس لیے کیا کہ 136 برس قبل 1886ء میں اسی روز اس ادارے کے بانی کارل بینز کو ان کی تیار کردہ اولین گاڑی کے پیٹنٹ رائٹس ملے تھے۔
Published: undefined
اس کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں اور ٹرکوں میں جو لوگو استعمال ہوتا ہے، وہ ایک دائرے میں ایک تکونی ستارے کا نشان ہے۔ مرسیڈیز بینز گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اولا کیلینیئس کے مطابق، ''مرسیڈیز کا یہی روایتی نشان اور اس کا تین کونوں والا ستارہ آئندہ بھی کمپنی لوگو کے طور پر استعمال میں رہے گا۔‘‘
Published: undefined
اقتصادی ماہرین کے مطابق مرسیڈیز بینز ایک برانڈ کے طور پر انتہائی قیمتی شناخت ہے، جس کی نہ صرف دنیا بھر میں بڑی عزت کی جاتی ہے بلکہ گزشتہ تقریباﹰ دو عشروں میں اس کمپنی کو ملنے والی توجہ اور اہمیت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
امریکی بزنس کنسلٹنسی فرم انٹربرانڈ کے مطابق مرسیڈیز بینز ایک صنعتی پیداواری اور کاروباری ادارے کے طور پر عالمی سطح پر دنیا کی دوسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 51 بلین ڈالر (45.7 بلین یورو) بنتی ہے۔ اس شعبے میں مرسیڈیز بینز سے اوپر صرف ایک کمپنی کا نام آتا ہے، جو موٹر گاڑیاں تیار کرنے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز