جرمنی کے مشرقی شہر ایرفرٹ کا نیلا آسمان صاف شفاف تھا۔ ہوا میں خنکی تھی۔ مارچ کے اوائل کا وہ دن سلیمان ملک کے لیے جشن کا دن تھا۔ ایرفرٹ کے مارباخ میں نئی تعمیر ہونے والی احمدیہ مسجد میں بالآخر ایک مینار بھی تعمیر ہو چکا ہے۔ یہ مینار نو میٹر تک بلند ہے۔ یہ مسجد سابق سوشلسٹ جی ڈی آر کی سرزمین پر مسلمانوں کی پہلی نئی مذہبی عمارت ہے۔
Published: undefined
مینار کی تعمیر کے لیے پانچ بڑے دائرے والے عناصر کا استعمال ہوا، جنہیں نصب کرنے کے لیے کرین کی ضرورت تھی۔ ان میں سے ہر دائرے کا وزن کئی ٹن ہے اور انہیں انتہائی درستگی کے ساتھ ایک ساتھ نصب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سلمیان ملک نے بتایا کہ اتنی کیچڑ والی زمین پر اتنی وزنی چیز کو اٹھانے کے لیے ایک کرین کو کرائے پر لینے میں مہینوں لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیاں کام کرنے کے لیے پہلے تیار تھیں،تاہم پھر نسل پرستی، دائیں بازو کی بنیاد پرستی اور اسلامو فوبیا کی وجہ سے خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ گئیں۔
Published: undefined
ملک کا کہنا تھا کہ بالآخر جو کمپنی کام کے لیے راضی ہوئی، اس نے کام شروع کرنے سے پہلے نصف رات کو ان سے رابطہ کیا اور نقد ادائیگی کے لیے کہا۔ کمپنی نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ عمارت میں کام کے دوران فلم یا تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔
Published: undefined
34 سالہ سلیمان ملک 18 برسوں سے جرمنی میں مقیم ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور اب وہ روانی سے جرمن زبان بولتے ہیں۔ وہ پرسنل کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور ضلع ایرفرٹ ریتھ کے ڈپٹی میئر بھی ہیں۔ تاہم ایک چھوٹے سے صنعتی پارک میں واقع اس مسجد کی تعمیر کے عمل میں بہت سے ضابطوں کی وجہ سے بھی رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
Published: undefined
ملک کو اس عمارت کے مقام پر کئی بار مردہ خنزیر بھی پڑے ہوئے ملے، جو وہاں پھینکے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر کاروں کے ڈرائیور کھڑکی سے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے یا پھر گندے فقرے کستے ہیں۔
Published: undefined
اس کے خلاف مظاہرہ کرنے والے باقاعدگی سے عمارت کی جگہ سے سڑک کی دوسری جانب اس جگہ جمع ہوتے ہیں، جہاں کیتھولک مسیحی اپنی دعائیہ تقریب کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ریاست تھورنگیا کے وزیر اعظم، جہاں ایرفرٹ واقع ہے، بوڈو رامیلو کو بھی تعمیراتی منصوبے کی حمایت کرنے پر اکثر سوشل میڈیا پر طنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
سن 2019 میں 15 مارچ کے دن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام بالادستی کے ایک حامی نے حملہ کر کے 51 افراد کو قتل کر دیا تھا اور تقریباً 50 زخمی ہو گئے تھے۔ اسی مناسبت سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا۔
Published: undefined
جرمنی اپنے آئین اور بنیادی قانون کے تحت مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ تاہم گزشتہ برس جرمن کونسل نے انٹیگریشن اینڈ مائیگریشن سے متعلق جو سروے کیا، اس کے مطابق 15,000 جواب دہندگان میں سے تقریبا ایک تہائی نے مسلم اور اسلام مخالف رویوں کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
جرمنی میں تقریباً ہر ہفتے ہی کسی نہ کسی مسجد میں املاک کو نقصان پہنچانے یا پھر گریفٹی کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔ فروری 2020 میں شہر ہناؤ میں ایک 43 سالہ سفید فام شخص نے ایک شیشہ بار میں نو افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا تھا۔
Published: undefined
جرمنی کی ایک مسلم تنظیم 'سینٹرل کونسل آف مسلمز' کے سیکرٹری جنرل عبد الصمد الیزیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اسلامو فوبیا ''بدانتظامی کی ہی ایک شکل ہے جو مرکزی دھارے میں داخل ہو چکی ہے۔'' معاشرے میں اسے تسلیم کر لیا گیا ہے اور اب اس کا ''کھل کر اظہار بھی کیا جا تا ہے۔'' 47 سالہ الیزیدی کا کہنا تھا کہ فاشسٹوں کے لیے تو اسلامو فوبیا جرمن پارلیمان کے ساتھ ہی ریاستی اسمبلیوں میں ایک عام بات ہے۔ تاہم اب نام نہاد قائم ان جمہوری جماعتوں کے نمائندوں میں بھی یہ بات عام ہوتی جا رہی ہے، جو دائیں بازو کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے، گدلے پانیوں میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔''
Published: undefined
الیزیدی طویل عرصے سے بین المذاہب مکالمے میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں مسلمانوں کو ''بدنام'' کرنے کے لیے داغدار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کونسل نے متعدد بار وفاقی حکومت سے اسی طرز پر مسلم لائف کے لیے کمشنر مقرر کرنے کے لیے کہا ہے، جس طرح یہودیوں کی زندگی کے لیے ایک کمشنر اور سامیت دشمنی کے خلاف ایک کمشنر ہوتا ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ''بہت سارے کمشنر ہیں، تقریباً 35، جو بہت اہم کام انجام دیتے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کو منافقانہ دلائل کے ساتھ کمشنر دینے سے منع کر دیا جاتا ہے۔'' انہوں نے کہا کہ لوگ یہ تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ مسلم مخالف نسل پرستی بھی ایک مسئلہ ہے، جبکہ مسلمان ایسا ہر روز محسوس کرتے ہیں۔''
Published: undefined
دنیا کے دیگر ممالک اور اداروں میں بھی اس طرح کے حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پہلا کمشنر مقرر کیا تھا۔ یورپی یونین نے بھی سن 2015 میں مسلم دشمنی سے نمٹنے کے لیے کوآرڈینیٹر کا عہدہ تشکیل دیا تھا۔
Published: undefined
سلیمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ جرمنی میں کچھ مسلمانوں نے نفرت انگیز جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔ اٹھارہ برس قبل ان کے والد، جو ایک کامیاب تاجر تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان سے فرارد ہوکر جرمنی آئے تھے۔
Published: undefined
ملک کا تعلق احمدی فرقے سے ہے، اور وہ احمدیہ جماعت کے رکن بھی ہیں۔ پاکستان میں اس مکتب فکر پر پابندی عائد ہے اور اسے ایک مظلوم اسلامی کمیونٹی مانا جاتا ہے۔ اس کمیونٹی کے دسیوں ہزار افراد جرمنی میں رہتے ہیں۔
Published: undefined
ایرفرٹ میں مسجد کی عمارت کو مکمل کرنے میں ابھی کچھ اور وقت لگے گا، خاص طور پر بیرونی ڈیزائن میں۔ ملک نے بتایا ''تین اکتوبر کو جرمنی میں کھلی مسجد کا دن منایا جاتا ہے اور ہم پہلے سے ہی لوگوں کو یہاں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔'' اس مسجد کا مینار اذان دینے کے لیے استعمال نہیں ہو گا، بلکہ یہ ایک علامت کے طور ہے، جو ایک اسلامی عبادت گاہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined