سماج

پاکستان: توہینِ مذہب کے الزام میں مسلم خاتون کو موت کی سزا

پاکستان میں ایک مسلم خاتون کو واٹس ایپ پر مذہب سے متعلق توہین آمیز پیغام ارسال کرنے کے جرم میں عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ ملزمہ کی عمر 26 برس بتائی گئی ہے۔

پاکستان: توہینِ مذہب کے الزام میں مسلم خاتون کو موت کی سزا
پاکستان: توہینِ مذہب کے الزام میں مسلم خاتون کو موت کی سزا 

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہر راولپنڈی میں مقامی عدالت نے بدھ کے روز ایک مسلم پاکستانی خاتون کو واٹس ایپ پر توہین مذہب اور توہین رسالت پر مبنی مواد ارسال کرنے کے جرم میں سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا۔

Published: undefined

مسلم اکثریتی ملک پاکستان میں توہین مذہب ایک انتہائی حساس اور خطرناک معاملہ سمجھاجاتا ہے۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔ لیکن ابھی تک کسی شخص کو اس جرم کے لیے عملی طور پر پھانسی کی سزا نہیں دی گئی۔

Published: undefined

عدالت کے مطابق 26 سالہ پاکستانی خاتون کو مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر دین اسلام کے حوالے سے 'توہین آمیز مواد‘ شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جب مذکورہ خاتون کے دوست نے انہیں یہ متنازعہ اسٹیٹس تبدیل کرنے کا کہا تو انہوں نے یہ مواد اسی کو فارورڈ کر دیا۔ دریں اثناء عدالت نے ملزمہ کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ20 سال قید کا فیصلہ بھی سنایا۔

Published: undefined

توہینِ مذہب کا متنازعہ قانون

سن 1947 میں پاکستان کے قیام کے وقت توہینِ مذہب کے قوانین برطانوی حکومت سے ورثے میں ملے تھے۔ ان میں توسیع اور شدت سن 1977 سے سن 1988 کے دوران پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ضیا الحق نے متعارف کرائی تھیں۔

Published: undefined

بین الاقوامی آزادی مذہب کے امریکی کمیشن کے مطابق اس وقت پاکستانی جیلوں میں تقریباً 80 افراد توہین مذہب کے الزام میں قید ہیں جن میں سے نصف سے زائد ملزمان کو عدالت عمر قید یا پھر موت کی سزا سنا چکی ہے۔

Published: undefined

توہین مذہب کا غلط استعمال

پاکستان میں توہین مذہب کے زیادہ تر واقعات میں مسلمان ہی اپنے دیگر ہم مذہب مسلمانوں پر سنگین الزامات لگاتے ہیں۔ حقوق انسانی کے سرگرم کارکنان کے مطابق مذہبی اقلیتوں میں خصوصاً مسیحی برادری کو اکثر نجی نوعیت کے اختلافات کی وجہ سے توہین مذہب کے متنازعہ قانون کا نشانا بنایا جاتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے گزشتہ دسمبر میں سری لنکا کے ایک شہری کو، جو پاکستانی شہر سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور مینیجر کام کرتا تھا، مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد اس کی لاش کو بے رحمی سے آگ لگادی گئی تھی۔

Published: undefined

سن 2018 میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے توہین مذہب سے جڑے ایک مقدمے میں سپریم کورٹ سے رہائی کے بعد بہت بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔ جس کے بعد آسیہ بی بی کو بیرون ملک منتقل ہونا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined