بیلجیم میں پولیس نے مراکش کی فٹبال ٹیم کے ایک سو سے زائد پرستاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کو فیفا ورلڈ کپ کے بدھ کی رات ہوئے سیمی فائنل میں مراکش کی فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد دارالحکومت برسلز میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
بیلجیم پولیس کے مطابق گرفتارکے گئے افراد پر نقص امن، پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اینٹورپ شہر میں بھی پولیس نے متعدد مراکشی فٹبال ٹیم کے پرستاروں کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی بیلگا کے مطابق حکام کو خدشہ تھا کہ اب بھی تعطل کی وہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جو بیلجیم کی گروپ کے مرحلے پر مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مظاہروں سے پیدا ہوئی تھی۔
Published: undefined
فرانس بھر میں خوشگوار مناظر کے باوجود پولیس نے مراکش اور اس کے سابق نو آبادیاتی حکمران (فرانس) کے درمیان میچ کے دوران اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی بدامنی کو روکنے کے لیے 10,000 کے قریب افسران کو متحرک کیا تھا۔
Published: undefined
فرانسیسی پولیس نے پیرس میں آرک ڈی ٹرومفے کے قریب آتش بازی کرنے والے شائقین کے ایک گروپ کو منتشر کیا اور جنوبی شہر نیس میں پٹاخے چلانے والے فٹ بال کے شائقین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
Published: undefined
پولیس نے ملک بھر میں 170 کے قریب گرفتاریاں بھی کیں، جن میں تقریباً 40 افراد کا ایک گروپ بھی شامل ہے، جو انتہائی دائیں بازو کے گروہوں سے منسلک تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ممنوعہ ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔
Published: undefined
فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر میں مراکش کے شائقین نے اس نقصان کا جواب آتش بازی اور سڑکیں گھیرٗ کر دیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ایک 14 سالہ لڑکا کارکی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہونے کے کچھ دیر بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں حادثے میں ملوث کار ڈرائیور کے اچانک یو ٹرن لینے سے پہلے شائقین کو اس گاڑی سے فرانسیسی جھنڈا کھینچتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حادثےکی پولیس تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined