سماج

اسرائیل حماس لڑائی: محمد بن سلمان کی ترک اور ایرانی صدور سے بات چیت

سعودی عرب، ترکی اور ایران کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں 'فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت' پر زور دیا گیا۔ محمد بن سلمان اور ابراہیم رئیسی کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہے۔

اسرائیل حماس لڑائی: محمد بن سلمان کی ترک اور ایرانی صدور سے بات چیت
اسرائیل حماس لڑائی: محمد بن سلمان کی ترک اور ایرانی صدور سے بات چیت 

حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال پر سعودی عرب کے عملاً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے عام شہریوں پر حملوں کو ناقابل قبول بتایا ہے۔

Published: undefined

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق فلسطین کی تازہ صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بات چیت ہوئی، جس میں ''فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت'' پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

چین کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے اور تہران و ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر یہ پہلی بات چیت تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ایسے وقت رابطہ ہوا ہے، جب حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے جواب میں غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔

Published: undefined

دونوں میں کیا بات چیت ہوئی؟

ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ''فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت'' پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق مملکت کے ولی عہد نے اپنی طرف سے، ''اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت سعودی عرب فی الوقت جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔''

Published: undefined

ایس پی اے نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے عام شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب اور ایران نے سات برس کی دشمنی کے بعد چین کی طرف سے طے شدہ معاہدے کے تحت گزشتہ مارچ میں تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ملکوں کی کشیدگی سے خلیج میں استحکام اور سلامتی کو خطرہ لاحق تھا۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر رئیسی کے درمیان فون کال کے بارے میں جب امریکہ سے سوال کیا گیا، تو امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن ''سعودی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں '' ہے۔ واضح رہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی لڑائی میں امریکہ اسرائیل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

Published: undefined

ترک صدر اور محمد بن سلمان میں بات چیت

بدھ کے روز ترک صدر طیب ایردوآن کی بھی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات ہوئی۔ ترکی کے سرکاری میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران ایردوآن نے محمد بن سلمان کو بتایا کہ ترکی نے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ سے متاثرہ شہریوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

ایردوآن نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ شہری بستیوں پر بمباری کرنا ناقابل قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ '' تنازعات کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک کے لیے تعمیری پیغامات دینا ضروری ہے۔''

Published: undefined

سعودی خبر رساں ایجنسی نے اس بات چیت کے حوالے سے اطلاع دی کہ سعودی ولی عہد نے فلسطینی کاز کی حمایت پر مملکت کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا اور ''جامع اور اس منصفانہ امن، جو فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق تک رسائی کی ضمانت دیتا ہو'' کے حصول کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ فون کال کے دوران ولی عہد نے کہا کہ مملکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کے مقصد سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined