جرمن شہر فرائی برگ کی پولیس نے جمعے کے روز تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اٹھارہ سالہ لاپتہ لڑکی اپنے والدین کے گھر واپس پہنچ گئی ہے، جو پانچ برس پہلے اچانک لاپتہ ہو گئی تھی اور جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
Published: undefined
ماریہ ایچ نامی لڑکی سن دو ہزار تیرہ میں اس وقت لاپتہ ہوئی تھی، جب اس کی عمر صرف تیرہ برس تھی۔ اسی وقت ایک ترپن سالہ شخص بیرنہارڈ ایچ بھی لاپتہ ہو گئے تھے۔ جرمن پولیس کے مطابق پرائیویسی قوانین کے تحت دونوں کے مکمل نام نہیں بتائے جا سکتے۔
Published: undefined
ماریہ ایچ نامی لڑکی ترپن سالہ شخص بیرنہارڈ ایچ سے انٹرنیٹ پر ملی تھی، جہاں بیرنہارڈ ایچ نے بھی ایک ٹین ایجر لڑکے کا پروفائل بنا رکھا تھا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے دونوں فرائی برگ کے ایک مقامی ہوٹل میں متعدد ملاقاتیں بھی کر چکے تھے۔
Published: undefined
بیرنہارڈ ایچ کی اہلیہ اس سے پہلے ہی پولیس کو ایک مرتبہ یہ شکایت درج کروا چکی تھیں کہ ان کا شوہر انٹرنیٹ پر کم عمر لڑکیوں سے رابطے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پولیس نے بیرنہارڈ ایچ کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں اور ان پر بچوں کو اغوا کرنے اور کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی روابط رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ پانچ برسوں میں پولیس ایک ہزار سے زائد مرتبہ ملزم کو تلاش کرنے کی کوششیں کر چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتا سکتے کہ لڑکی نے گزشتہ پانچ برس کس حال میں اور کہاں گزارے لیکن اس کی بالکل ٹھک جسمانی صحت کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق آئندہ چند روز میں پولیس اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی۔ فی الحال پولیس نے بیرنہارڈ ایچ کے بارے میں کوئی بھی تفصیل فراہم نہیں کی کہ وہ اس وقت کہاں ہے؟
Published: undefined
لڑکی کی والدہ مونیکا بی نے بھی کہا ہے کہ اس کی بیٹی انیس سو چوالیس دنوں کے بعد گھر واپس پہنچ گئی ہے۔ مونیکا بی کا اپنی فیس بک پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’گزشتہ رات سے ماریہ گھر واپس آ چکی ہے۔‘‘ ایک مقامی اخبار کے مطابق لڑکی نے اپنے والدین سے رابطہ فیس بک پر ہی کیا تھا اور ان کے خاندانی دوست ہی اس لڑکی کو میلان سے واپس اس کے گھر لے کر آئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined