سماج

مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ کے نام

صنفی تفریق کے خلاف آواز بلند کرنے والی جنوبی افریقہ کی چھبیس سالہ دوشیزہ زوزیبنی تنزی نے مِس یونیورس 2019ء کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ کے نام
مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ کے نام 

امریکی شہر جارجیا میں منعقد ہونے والے 68ویں مِس یونیورس کے مقابلے کے آخری مرحلے میں ززینبی تنزی کو مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ ملکہ حسن کے اس عالمی مقابلے کے آخری حصے میں ججز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھی ہوں جہاں ایک عورت جو میری طرح دکھائی دیتی ہو، یعنی میرے جیسی زلفیں اور رنگت رکھنے والی عورت، اس کو کبھی بھی خوبصورت تصور نہیں کیا گیا۔‘‘ ززینبی کے بقول، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ اس رویے کو یہاں روک دیا جائے اور میری خواہش ہے کہ جب بچے میری طرف دیکھیں تو مجھ میں ان کو اپنا عکس نظر آئے۔‘‘

Published: undefined

کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کے مقابلے میں مس افریقہ کے ساتھ مس میکسیکو صوفیہ ایراگون اور پورتو ریکو کی حسینہ میڈیسن اینڈرسن دوسرے اور تیسرے نمبر کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

Published: undefined

اس مقابلے کا انعقاد اٹلانٹا کے پیری اسٹو ڈیوز میں کیا گیا تھا۔ مشہور کامیڈین اور کمپئیر اسٹیو ہاروے نے پانچویں بار اس مقابلے کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ مقابلہ پہلے ہی اس حوالے سے تاریخ رقم کر چکا ہے کہ اس میں شریک ہونے والی میانمار کی سوے زن ہٹیٹ پہلی ہم جنس پرست ہیں۔

Published: undefined

مس زوزوبینی جنوبی افریقہ سے منتخب ہونے والی تیسری خاتون ہیں اس سے پہلے دو جنوبی افریقی خواتین یہ تاج حاصل کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ ززوبینی جنوبی افریقہ سے پہلی سیاہ فام حسینہ ہیں جن کو یہ اعزاز ملا ۔ ززوبینی صنفی تفریق اور جسمانی تشدد کے خلاف ایک سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صنفی دقیانوسی تصورات کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس تصور کو بدلنے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں ززبینی پہلی مِس یونیورس ہیں جن کو ’پاور آف یونٹی‘ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ اس تاج کی مالیت کا تخمینہ جنوبی افریقہ کی کرنسی میں 73 ملین رینڈ بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined