پیرس سے ملنے والی رپورٹوں میں ملکی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فرانس میں مقیم اور صحت یا اس سے متعلقہ پیشہ وارانہ شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ان ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر مقامی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا انتھک کردار ادا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے غیر ملکیوں کو ملکی شہریت دینے کا عمل ترجیحی بنیادوں پر تیز تر کیا جا چکا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزرات داخلہ نے اس سال ستمبر میں ایسے تمام غیر ملکیوں کو دعوت دی تھی کہ اگر وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے اپنے شعبے میں 'سرگرمی سے فعال‘ ہیں، تو وہ حکام کو اپنے لیے 'فاسٹ ٹریک شہریت‘ کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
اس حکومتی اقدام کے نتیجے میں صحت یا صحت سے متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے ہزارہا غیر ملکی کارکنوں میں سے تقریباﹰ تین ہزار تارکین وطن نے اپنے لیے ترجیحی بنیادوں پر فرانس کی شہریت کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
Published: undefined
Published: undefined
شہریت سے متعلقہ امور کی جونیئر فرانسیسی وزیر مارلیں شیاپا کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان تین ہزار کے قریب غیر ملکیوں میں سے 74 کو تیز رفتار دفتری کارروائی کے بعد فرانس کی شہریت دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 693 غیر ملکی کارکنوں کے فرانسیسی شہریت دینے کا عمل اپنی تکمیل کے بہت قریب ہے۔ باقی درخواست دہندگان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر اگلے سال کے شروع میں ملکی شہریت دے دی جائے گی۔
Published: undefined
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، ''ان غیر ملکی کارکنوں میں براہ راست صحت کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد، صفائی کرنے والی خواتین، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے تارکین وطن اور چیک آؤٹ سٹاف کے طور پر کام کرنے والے وہ غیر ملکی بھی شامل ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھتے ہوئے فرانسیسی قوم کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ اس لیے فرانسیسی جمہوریہ کی بھی یہ ذمے داری تھی کہ وہ بھی آگے بڑھتے ہوئے ایسے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرے۔‘‘
Published: undefined
Published: undefined
پیرس حکومت کے اس فیصلے کے تحت تارکین وطن سے متعلق ملکی محکمے کے حکام اس قانونی مدت کا دورانیہ بھی بہت کم کر چکے ہیں، جس کے بعد کوئی غیر ملکی فرانس کی شہریت کی درخواست دے سکتا ہے۔ پہلے کسی بھی غیر ملکی کے لیے شہریت کی درخواست دینے سے قبل پانچ سال تک فرانس میں قانونی طور پر مقیم رہنا لازمی تھا۔
Published: undefined
اب لیکن یہ کم از کم قانونی عرصہ نصف سے بھی کم کر کے دو سال کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد کووڈ انیس کی وبا کے خلاف 'شاندار خدمات‘ انجام دینے والے تارکین وطن کی ملکی شہریت کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ برس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباﹰ ایک لاکھ بارہ ہزار غیر ملکیوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کی تھی۔ ان میں سے 48 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن تھے، جنہوں نے فرانس میں قانونی قیام کی کم از کم مدت اور دیگر شرائط پوری کرنے کے بعد مقامی شہریت حاصل کی تھی۔ یہ تعداد 2018ء کے مقابلے میں 10 فیصد کم تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined