سماج

امریکہ: بھارتی امریکی خواتین پر نسلی حملہ، ملزمہ گرفتار

بھارتی امریکی خواتین پر نسلی حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیکسس پولیس نے میکسیکن نژاد ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ میں چار بھارتی امریکی خواتین کے ایک گروپ پر حملہ اور ان کی نسلی توہین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ٹیکسس پولیس نے جمعے کے روز ایک میکسیکن امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

ویڈیو میں حملہ آور خاتون کو بھارتی امریکی خواتین کو نسلی گالیاں دیتے اور انہیں ''بھارت واپس جاو'' کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ جسمانی حملہ کرنے کے علاوہ انہیں گولی مارنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔

Published: undefined

یہ واقعہ ٹیکسس کے ڈلاس میں بدھ کی رات گاڑیوں کی ایک پارکنگ میں پیش آیا۔ خاتون، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے، کو ویڈیو میں خود کو میکسیکن امریکن کے طور پر شناخت کرتے ہوئے اور بھارتی امریکی خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسلسل گالیاں بک رہی ہے۔ "مجھے تم بھارتیوں سے نفرت ہے، یہ تمام بھارتی امریکہ میں صرف اس لیے آتے ہیں کہ وہ ایک بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔" فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ خاتون کس وجہ سے غصے میں آگئی کہ وہ گالیاں دینے اور حملہ کرنے پر اتر آئی۔

Published: undefined

بھارتی امریکی کمیونٹی صدمے میں

یہ ویڈیو امریکہ میں بھارتی امریکی کمیونٹی میں وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد سے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی میکسیکن امریکی خاتون کی شناخت اسمیرالڈا اپٹان کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ پلانو میں رہتی ہیں۔

Published: undefined

جس شخص نے ویڈیو پوسٹ کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈلاس میں اس وقت پیش آیا تھا جب میری والدہ اپنی تین دیگر سہیلیوں کے ساتھ ایک ہوٹل میں ڈنر کے لیے گئی تھیں۔ ویڈیو میں ان کی والدہ کو تشدد پرآمادہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ حملہ آور سے کہہ رہی ہیں کہ اس طرح کی نسلی گالیاں نہ دفلوریڈا اسکول حملہ آور ’نسل پرستانہ سوچ‘ کا حاملیں۔

Published: undefined

میکسیکن امریکن خاتون کو بھارتی خواتین کی توہین کرتے ہوئے ایک مرحلے پر یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ امریکہ میں پیدا ہوئی ہے۔"لیکن میں جہاں کہیں بھی جاتی ہوں ہر جگہ تم بھارتی نظر آجاتے ہو"۔ اس کے بعد وہ بھارتی امریکی خواتین کو گالیاں دینا شروع کر دیتی ہے اور اچانک ان پر حملہ کردیتی ہے۔

Published: undefined

پلانو کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ58 سالہ اسمیرالڈا اپٹان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر حملہ کرنے اور دہشت گردانہ دھمکی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جمعرات کو وہ جیل میں تھیں اور ضمانت پر رہائی کے لیے 10000ڈالر کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی نفرت پر مبنی جرم کے طور پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعے پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ریما رسول نامی ایک خاتون نے ٹوئٹر پر لکھا،"یہ انتہائی خوفزدہ کردینے والا ہے۔ دراصل اس خاتون کے پاس ایک بندوق تھی وہ ان بھارتی امریکی خواتین کو گولی ماردینا چاہتی تھی کیونکہ وہ اپنے لہجے میں انگلش بول رہی تھیں۔ شرمناک۔ اس بری عورت کے خلاف نفرت کے جرائم کے تحت مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر