میکسیکو کے صدر مانوئل لوپیز اوبراڈور نے اپنے ایک ناقد، کالم نویس اور تجزیہ کار کارلوس الازراکی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سوچ 'ہٹلرکی طرح‘ ہے۔
Published: undefined
صدر اوبراڈور نے بدھ کے روز یہ تبصرہ اس وقت کیا تھا، جب حکومت کی جانب سے معمول کی ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک ایسی ویڈیو دکھائی گئی، جس میں الازراکی کو ملکی اپوزیشن سیاست دانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا بھی جا سکتا تھا کہ میکسیکو وینزویلا کے مہاجرین کو ایک نئے ہوائی اڈے پر کسی بھی طرح کی سفری دستاویزات کے بغیر ہی آنے کی اجازت دے رہا ہے۔ ملکی حکومت ایسے کسی بھی طرز عمل یا فیصلے کی تردید کرتی ہے۔
Published: undefined
صدر مانوئل لوپیز اوبراڈور نے کارلوس الازراکی کے اس بیان پر کہا تھا،''وہ ہٹلر کی طرح انتہائی قدامت پسند ہیں۔‘‘ میکسیکو کی یہودی برادری نے اپنے ایک بیان میں صدر اوبراڈور کے اس تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے لیے بھی'ہٹلر کی طرح‘ کی اصطلاح کا استعمال قابل قبول نہیں ہے، ''عالمی تاریخ کی بدترین اور خون کی پیاسی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کا موازنہ افسوس ناک اور ناقابل قبول ہے۔‘‘
Published: undefined
میکسیکو کے بعض اپوزیشن رہنماؤں نے بھی ملکی صدر کے اس بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن رکن پارلیمان سانتیاگو کریل نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ''یہودی برادری کی ایک معروف شخصیت کو 'ہٹلر کی طرح‘ قرار دینا انتہائی مضحکہ خیز اور خلاف معمول ہے۔‘‘
Published: undefined
میکسیکو کے صدر اوبراڈور نے ملکی یہودی کمیونٹی کی جانب سے اس اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 'الازراکی کا ان کی سیاسی ذہنیت کی وجہ سے ہٹلر کے ساتھ درست موازنہ‘ کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا، ''الازراکی ہٹلر کی سوچ کے پیروکار ہیں۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے نازی پروپیگنڈا چیف جوزف گوئبلز اور رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ان کی جانب سے دیے جانے والے جھوٹے بیانات کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
اوبراڈور نے اپنے موقف کی تائید میں سن 2021 کا ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا، جس میں الازراکی نے کہا تھا کہ ملکی صدر کی حکمران جماعت نیشنل ری جنریشن موومنٹ (مورینا) کو ہرانے کا اہم طریقہ یہ ہے کہ جھوٹ کا استعمال اور ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جائے۔
Published: undefined
کارلوس الازراکی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کلپ میں ان کے حوالے سے دکھایا گیا بیان پس منظر سے الگ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ وہ دراصل مورینا سے مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کر رہے تھے اور یہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پروپیگنڈا کو اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ میکسیکو میں حکمران جماعت کرتی ہے۔
Published: undefined
الازراکی نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے صدر مانوئل لوپیز اوبراڈور کے بیان کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے تاہم کہا کہ وہ اپنی توہین کے لیے ملکی صدر کو معاف کرتے ہیں، ''کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثنا صدر اوبراڈور نے کہا کہ الازراکی کے ساتھ ان کے دیرینہ اختلافات تو ہیں تاہم وہ یہودی برادری کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہودی برادری میں میرے بہت سے اچھے دوست ہیں۔‘‘
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو میں یہودیوں کی آبادی تقریباً 59 ہزار ہے۔ یہودی نسل کی خاتون سیاست دان کلاؤڈیا شائن باؤم میکسیکو سٹی کی میئر ہیں۔ وہ صدر اوبراڈور کی ایک قریبی اتحادی اور ان کی ممکنہ جانشین بھی ہیں۔ کارلوس الازراکی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’میں ہٹلر نہیں ہوں، شائن باؤم کی طرح میں بھی یہودی ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز