مڈغاسکر کی وزارت دفاع کے مطابق تازہ ہلاکتیں دارالحکومت سے 75 کلومیٹر دوری پر واقع شمالی علاقے انکا زوبے میں ہوئیں، جہاں ''ڈاہلو‘‘ تنظیم سے وابستہ مقامی ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بچوں اور خواتین کو بھی آگ لگانے سے گریز نہیں کر رہے۔
Published: undefined
ڈاہلو نامی تنظیم مڈغاسکر کے کچھ حصوں میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کی سربراہی کرتی ہے۔ اس گروہ کے ارکان قیمتی سامان اور مویشی چرانے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی وارداتوں میں ملوث رہتے ہیں۔ ملکی حکام نے اس جرائم پیشہ گروہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر دفاع جنرل رچرڈ راکوٹونیرینا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہاں کے لوگوں کے لیے یہ ایک حقیقی سانحہ ہے۔ بہت سی جانیں گئیں، 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ایک ایسا جرم ہے، جس کا ارتکاب بے رحم لوگوں نے کیا ہے۔ ڈاہلو نے عورتوں اور بچوں کو بھی زندہ جلا دیا۔‘‘
Published: undefined
جنرل رچرڈ راکوٹونیرینا نے اس جرم میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں مزید عملہ تعینات کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ علاقے کے مقامی لوگوں پر ڈاہلو گروہ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں انتقامی کارروائی کے طور پر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مڈغاسکر کے سکیورٹی ادارے اس 'طاقتور نیٹ ورک‘ سے منسلک افراد کو پکڑنے کے لیے مقامی افراد سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح سکیورٹی ادارے اس تنظیم سے وابستہ ڈاکوؤں کے خلاف متعدد کامیاب آپریشن کر چکے ہیں۔ اس کے جواب میں ڈاہلو گینگ کی جانب سے ایسے خاندانوں اور قبیلوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن پر انہیں شک ہے کہ یہ سکیورٹی اداروں کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined