سماج

امریکی اسپیکر کی تائیوانی صرر سے ممکنہ ملاقات، چین کی وارننگ

تائیوان کی صدر سائی انگ وین امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ بیجنگ نے کہا کہ ریپبلکن رہنما کو ماضی کی "تباہ کن"غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی ایوان کانگریس کے اسپیکر کے دفتر نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ تائیوان کی صدر سائی انگ وین کے امریکہ میں قیام کے دوران میک کارتھی ان کی میزبانی کریں گے۔

Published: undefined

چین نے اس ملاقات کی فوراً مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے" چین امریکہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔" لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے نے ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ملاقات "علاقائی امن، سلامتی یا استحکام کے لیے ساز گار نہیں ہے۔"

Published: undefined

چین۔ امریکہ۔ تائیوان میں الفاظ کی جنگ

تائیوان کی سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سائی وسطی امریکی ملکوں کے دورے سے واپسی کے دوران امریکہ میں مختصرقیام کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وسطی امریکی ملکوں کے دورے کے دوران انہوں نے گوئٹے مالا اور بیلیز کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

Published: undefined

سائی کے ترجمان زیویئر چانگ نے کہا کہ فی الحال یہ طے نہیں ہے کہ صدر امریکہ میں کوئی تقریر کریں گی یا نہیں تاہم ان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ چانگ کا مزید کہنا تھا کہ دیگر جمہوریتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تائیوان کا حق ہے اور "چین اس کے فیصلوں میں مداخلت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔" واشنگٹن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مختصر قیام عام چلن ہے اور چین کو اس سلسلے میں زیادہ ردعمل کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔

Published: undefined

تاہم امریکہ میں چینی قونصل خانے نے اس ملاقات کو " سیاسی نمائش" قرار دیا اور کہا کہ سائی کے دورے ٹرانزٹ قرار دینا "غلط" ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین "امریکی فریق اور تائیوانی حکام کے درمیان کسی بھی طرح کی سرکاری بات چیت اور رابطے کا مخالف ہے۔" انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم اقدامات کرے گا۔

Published: undefined

امریکہ ماضی کی 'تباہ کن' غلطیوں کو نہ دہرائے، چین

تائیوان میں 1949 سے ایک آزاد حکومت ہے لیکن چین اس جزیرے کو اپنی سرزمین کا حصہ قرا ردیتا ہے۔ تائیوانی صدر نے پیر کے روز بیلیز میں اپنی تقریر کے دوران زور دے کر کہا کہ دنیا کو "آمرانہ حکومتوں کے توسیع پسندانہ خطرات" کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "تا ئیوان کے عوام کو چین جزیرہ نما کے دوسری طر ف کے پڑوسی کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور دباو کا سامنا ہے۔"

Published: undefined

گزشتہ برس امریکی ایوان کانگریس کی اس وقت کی اسپیکرنینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے کے بعد چین نے اس جزیرے کے گرد جنگی مشقیں شروع کردی تھیں۔ چینی قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان میں امریکی ایوان کانگریس کے اسپیکر میکارتھی کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ "ماضی کی تباہ کن غلطیاں " دہرا رہے ہیں۔

Published: undefined

بیجنگ نے کہا کہ یہ ملاقات چینی عوام کے مشترکہ دشمن کے خلاف اور قومی اتحاد کی حمایت کرنے کے مضبوط ارادوں اور عزائم کو مزید مستحکم کرے گی۔

Published: undefined

تائیوان کی وزارت خارجہ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سائی کے دورے پر چین کی حالیہ تنقید"حد سے زیادہ مضحکہ خیز ہوتی جارہی ہے۔" وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "اگرچہ آمرانہ حکومت اپنی توسیع کو جاری رکھتی ہے اور جبر کو تیز کرتی ہے پھر بھی تائیوان پیچھے نہیں ہٹے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined