کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورانٹو کے میئر نے اس بات کا اعتراف کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کا اپنے ہی عملے کی ایک سابقہ خاتون رکن کے ساتھ افیئر تھا۔ جان ٹوری نے جمعہ دس فروری کو رات گئے ایک نیوزکانفرنس میں اپنے موجودہ عہدے سے رخصتی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جس خاتون کی بات ہو رہی تھی، ان سے ان کا تعلق اس سال کے شروع میں ہی ختم ہو گیا تھا اور وہ پہلے ہی ٹورانٹو سٹی ہال چھوڑ چکی ہیں۔
Published: undefined
میئر ٹوری کا یہ استعفیٰ ٹورانٹو سٹار اخبار کی اس رپورٹ کے فوراً بعد سامنے آیا، جس کے مطابق اس وقت 68 سالہ اعتدال پسند قدامت پسند رہنما جان ٹوری کا اپنے ہی عملے کی ایک خود سے بہت کم عمر خاتون کے ساتھ معاشقہ تھا۔ جان ٹوری نے کہا، ''میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس تعلق کو آگے بڑھنے کی اجازت دینا میری طرف سے کیے گئے فیصلے کے طور پر ایک سنگین غلطی تھا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ''یہ ایک ایسے وقت پر ہوا تھا جب 40 سال سے بھی زائد عرصے سے میری شریک حیات بارب اور میں کورونا کی وبا کے دوران اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک دوسرے سے الگ رہنے کے کئی طویل ادوار کا سامنا کر رہے تھے۔‘‘
Published: undefined
جان ٹوری نے مزید کہا، ''اس معاملے کے نتیجے کے طور پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں میئر کے عہدے سے دستبردار ہو جاؤں گا تاکہ میں اپنی غلطیوں پر غور کرنے اور اپنے خاندان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وقت نکال سکوں۔‘‘
Published: undefined
ٹوری نے اپنے بیان میں اپنے عملے کی اس خاتون رکن کی شناخت ظاہر نہ کی، جن کے ساتھ ان کا افیئر تھا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون مبینہ طور پر ان کی ایک اکتیس سالہ مشیر تھیں۔ جان ٹوری پہلی بار 2014 میں ٹورانٹو کے میئر منتخب ہوئے تھے اور حال ہی میں وہ تیسری مرتبہ بھی مئیر کا الیکشن جیت گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹورانٹو کے شہریوں سے 'بہت معذرت‘ چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined