گزشتہ سال جرمنی کو ایک چوتھائی یعنی 26 فیصد سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل اسپین سے ہوئی۔ اس کے بعد جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا دوسرا سب سے اہم سپلائر نیدرلینڈز تھا جس نے 16 فیصد اور اس کے بعد اٹلی نے جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات میں 9 فیصد حصہ ڈالا۔ مجموعی طور پر، جرمنی نے 2022ء میں تقریباً 6.2 ملین ٹن پھل اور 4.9 ملین ٹن کے قریب سبزیاں درآمد کیں۔
Published: undefined
دوسری جانب جرمنی اپنی برآمدات کی مقدار کو برقرار نہ رکھ سکا۔ مضبوط جرمن معیشت نے اسی عرصے میں سبزیوں کے معاملے میں درآمدات کے مقابلے میں 2 ملین ٹن سبزیاں کم برآمد کی گئیں۔ جبکہ پھلوں کے معاملے میں درآمدی سرپلس5.4 ملین ٹن سے بھی زیادہ تھا۔
Published: undefined
جرمنی کے لیے اسپین کئی قسم کے پھلوں اور سبزیوں کا اب تک کا سب سے بڑا فراہم کنندہ تھا۔ 79 فیصد نارنجی، نصف سے زیادہ خربوزے، 72 فیصد لیموں اور تمام نیکٹرین اور 67 فیصد آڑو اسپین سے ہی درآمد ہوئے۔ یاد رہے کہ یہ ملک اس وقت خشک سالی کے مسائل سے نبرد آزکا ہے۔ خاص طور سے اس کا جنوبی حصہ شدید گرمی اور غیر معمولی بلند درجہ حرارت سے تپ رہا ہے۔ جرمنی اٹلی سے 33 فیصد انگور، 53 فیصد پالک، 76 فیصد بروکلی اور 87 فیصد سونف درآمد کرتا۔
Published: undefined
اطالوی کسان ہی جرمنی کو سیب فراہم کرنے والے سب سے اہم سپلائرز ہیں۔ لیکن جرمنی کی سیب کی فصل کے مقابلے میں یہ صرف ایک معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔ جرمن کسان بڑی مقدار میں گاجر، پیاز اور بندگوبھی اُگاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined