پولیس کے مطابق یہ ملزم، جو ایک سائیکل پر سوار تھا اور جس نے چہرے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ماسک بھی پہنا ہوا تھا، منگل پچیس اگست کو شہر کے شوئنے بیرگ کہلانے والے علاقے میں ایک بینک میں گیا۔ وہاں اس نے بینک کیشیئر کو خنجر دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور رقم کا مطالبہ کر دیا۔
Published: undefined
اس بینک سے رقم لوٹنے کے کچھ ہی دیر بعد یہ ملزم برلن کے علاقے شارلوٹن برگ میں 'کُوڈام‘ کی مشہور شاہراہ پر بھی ایک بینک میں چلا گیا۔ وہاں بھی اس نے اسی طرح کیشیئر کو ڈرا کر اس سے رقم لی اور فرار ہو گیا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق عجیب بات یہ تھی کہ ان دونوں وارداتوں کے دوران ملزم نے ہوائی چپل پہنی ہوئی تھی اور وہ دونوں بینک لوٹ کر اپنی سائیکل پر فرار ہوا تھا۔ دونوں بینکوں نے ان وارداتوں کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی تھی۔
Published: undefined
ان وارداتوں کی تفتیش اور ملزم کی تلاش کا کام پولیس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ کو سونپا گیا، جس کے ماہرین کی مشتبہ ڈاکو کی شناخت میں فیصلہ کن مدد بینکوں میں لگے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج نے کی۔
Published: undefined
نتیجہ یہ نکلا کہ کل بدھ چھبیس اگست کی صبح آٹھ بجے کے قریب اس 39 سالہ مبینہ ڈاکو کو اس کے فلیٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
اس ملزم کو برلن کے علاقے شوئنے بیرگ سے ہی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی رہائش گاہ لوٹے گئے دونوں بینکوں سے زیادہ دور نہیں تھی۔ پولیس نے تاہم پرسنل پرائیویسی کے جرمن قانون کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے دونوں وارداتوں میں کل کتنی رقم لوٹی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined