سماج

سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن دلہن لے کر آ گیا

ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی شہری صرف ضروری ساز و سامان کی خریداری کے لیے ہی باہر نکلتے ہیں لیکن نئی دہلی کے قریب یہ چھبیس سالہ لڑکا گیا تو سودا سلف لینے تھا لیکن واپسی پر دلہن لے آیا۔

سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن دلہن لے کر آ گیا
سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن دلہن لے کر آ گیا 

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافات میں واقع غازی آباد میں پیش آیا۔ ماں اپنے بیٹے کی خفیہ شادی اور اس کے ساتھ ایک دلہن دیکھ کر بالکل حیران رہ گئی اور ان دونوں کو گھر داخل ہونے سے روک دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد چھبیس سالہ لڑکے کی والدہ شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔ پولیس لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے پہلے ہی بہت مصروف تھی لیکن انہیں پھر اس 'خاندانی ڈرامے‘ میں مداخلت کرنا پڑی۔

Published: undefined

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ماں روتے ہوئے کہتی ہے، ''اس نے مجھے بتایا تھا کہ یہ سودا سلف لینے جا رہا ہے لیکن جب یہ واپس آیا تو اس کے ساتھ دلہن بھی تھی۔ میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘‘

Published: undefined

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے صحن میں لڑکا بھی اپنی دلہن کے ساتھ کھڑا ہے۔ لڑکے کے مطابق انہوں نے بدھ کی صبح ہی ایک مندر میں شادی کی ہے لیکن شادی کا سرٹیفیکیٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملے گا۔

Published: undefined

لوکل پولیس افسر راکیش کمار مشرا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں لڑکے کے گھر والے اس وجہ سے شادی قبول نہیں کر رہے کیوں کہ لڑکی کی ذات کوئی دوسری ہے۔ بھارت میں ارینج شادیاں کرنے کا رواج عام ہے اور ایسے میں زیادہ تر گھر والے ہی دلہا یا دلہن کے لیے پارٹنر تلاش کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined