چھتیس سالہ بھارتی نژاد ادیتیہ سنگھ کا تعلق ریاست کیلفورنیا سے ہے۔ انہیں پولیس نے ہفتے کو شکاگو کے اوہیئر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا۔ ان پر ایک ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے اور وہا ں رہنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
پولیس کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کورونا سے خوف زدہ تھے اور گھر واپس سفر نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ان پر ایئرپورٹ سکیورٹی کے ایک اہلکار کا بیج چرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
کک کاؤنٹی کی جج سوزانا اورٹیز نے ادیتیہ سنگھ کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کرنے کی اجازت دے دی تاہم سنگھ کو حکم دیا کہ وہ آئندہ سے ہوائی اڈے میں قدم نہ رکھے۔
Published: undefined
جج نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کوئی شخص ایک سکیورٹی ایریا میں اتنے دنوں تک کیسے رہ سکتا ہے۔ سنگھ دس اکتوبر سن 2020 سے سولہ جنوری سن2021 تک ہوائی اڈے پر رہے اور اس کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہ چل سکا۔
Published: undefined
جج نے مزید کہا، ”اس دوران جو کچھ بھی ہوا اورعدالت کو جو واقعات اور حقائق بتائے گئے ہیں وہ انتہائی حیران کن ہیں۔ ہوائی اڈہ ایک محفوظ جگہ ہے اور ایک شخص فرضی شناختی بیج کے ذریعہ اتنے دنوں تک وہاں موجود رہا۔ سفر کے لیے ہوائی اڈے کا پوری طرح محفوظ ہونا ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
Published: undefined
وکیل استغاثہ کیتھلین ہیگرٹی نے بتایا کہ یونائٹیڈ ایئرلائنز کے دو ملازمین کی نگاہ ادیتیہ سنگھ پر پڑی اور وہ انہیں کچھ مشکوک لگا۔ جب سنگھ سے ان کی شناخت معلوم کی گئی تو انہوں نے ایک بیج دکھایا، جواس ممنوعہ علاقے کے ایک آپریشن منیجر کا تھا۔ منیجر نے گزشتہ اکتوبر میں اپنا بیج کھوجانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ ایئرلائن اسٹاف نے معاملے کی پولیس کو خبرکی جس کے بعد سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔
Published: undefined
سرکاری وکیل نے بتایا کہ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ”کووڈ کی وجہ سے گھر جانے سے خوف زدہ تھا۔" اس نے مزید بتایا کہ اسے ایک سکیورٹی بیج پڑا ہوا ملا، جسے اس نے استعمال کرنا شروع کردیا۔ اس دوران وہ اتنے دنوں ہوائی اڈے پر مسافروں سے کھانا مانگ کر گزارا کرتا رہا۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ ادیتیہ سنگھ انیس اکتوبر کو ایک فلائٹ سے لاس اینجلس کے اوہیئر ہوائی اڈے آئے تھے۔ وکیل صفائی کورٹنی اسمال ووڈ کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ادیتیہ سنگھ شکاگو کیوں آئے۔ وہ بے روزگار ہیں اور ان کا کوئی مجرمانہ پس منظر بھی نہیں ہے۔ انہیں پیر کے روز ضمانت مل گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز