بھارت کے شہر احمد آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برجو سالا نامی شخص کو سن 2017 میں جیٹ ائیر ویز کی ممبئی سے دہلی جانے والی پرواز کے ٹائلٹ میں ایک دھمکی آمیز خط رکھنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس خط میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں ایک ہائی جیکر اور دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ خط میں جہاز کے پائلٹوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس طیارے کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر لے جائیں۔ یہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد جہاز کے عملے نے اس طیارے کو فوری طور پر احمد آباد میں ہی اتار دیا تھا، جہاں بزنس کلاس میں سفر کرنے والے ایک 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
بھارت میں یہ وہ پہلا ملزم ہے جسے ہوائی جہازوں کی ہائی جیکنگ روکنے کے لیے بنائے گئے نئے اور زیادہ سخت قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی مجرم کو کم از کم عمر قید یا دوسری صورت میں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
عدالت کے جج ایم کے دیو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برجو سالا کے اقدام سے مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا۔ سالا کو عدالت نے 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
Published: undefined
مجرم سالا نے، جو پہلے سے ہی شادی شدہ تھا، جیٹ ایئر ویز کی ایک ہوسٹس سے خفیہ شادی کر رکھی تھی اور وہ اسے ممبئی منتقل ہونے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ اس کی یہ دوسری بیوی ممبئی نہیں جانا چاہتی تھی۔ اس شخص نے ہوائی جہاز کو ہائی جیک کرنے کے ایک جھوٹے پلان کے ذریعے متعلقہ فضائی کمپنی کو بدنام کرنے اور اس کی دہلی اور ممبئی کے درمیان پروازیں معطل کروانے کی کوشش کی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ ایسا کرنے پر شاید اس کی بیوی کو اپنی نوکری چھوڑنا پڑتی۔
Published: undefined
برجو سالا کے وکیل روہیت ورما کے مطابق وہ اپنے مؤکل کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined