پیر کے روز کوالالمپور حکومت نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں اس پابندی کو قائم رکھنے کی استدعا کی۔ ملائیشیا میں لفظ 'اللہ‘ پر مختلف مذاہب کے درمیان ایک طویل مدت سے جھگڑا چل رہا ہے۔ مسیحیوں کو شکایت ہے کہ خدا کے لیے لفظ اللہ کے استعمال کی ممانعت ملک میں بڑھتی ہوئی مسلم قدامت پسندی کی آئینہ دار ہے۔ تاہم مسلمانوں کا الزام ہے کہ لفظ اللہ کا استعمال کر کے مسیحی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس معاملے پر ملائیشیا میں متعدد مرتبہ پرتشدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جب کہ اسی موضوع کی بنا پر مسلم اور مسیحی برادریوں کے درمیان ایک مستقل کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے کوالالمپور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ مسیحی شہری لفظ 'اللہ‘ اپنے شائع کیے جانے والے مواد میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے میں سن انیس سو چھیاسی میں غیرمسلموں کی طرف سے لفظ 'اللہ‘ کے استعمال پر عائد پابندی بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔
Published: undefined
ایک جج نے اپنی رولنگ میں کہا کہ ملائیشیا کا دستور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہے۔
Published: undefined
ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرمسلموں کی جانب سے لفظ 'اللہ‘ کا استعمال مبہم صورت حال پیدا کرتا ہے، جو مسلمانوں کو دیگر مذاہب میں شامل کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
تیرہ برس قبل یہ مقدمہ اس وقت عدالت کے سامنے آیا تھا، جب کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ایک مسیحی خاتون کے پاس سے مالے زبان میں شائع شدہ ایسا مذہبی مواد ملا تھا، جس میں لفظ 'اللہ‘ کا استعمال بھی شامل تھا۔
Published: undefined
اس واقعے کے بعد ملائیشیا میں ایک مقامی مذہبی گروپ کے رکن جل آئرلینڈ لاؤرنس بِل نے اس پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ ملائیشیا میں حالیہ کچھ عرصے میں مذہبی تصادم کا کوئی بڑا واقعہ سامنے نہیں آیا، تاہم مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔
Published: undefined
سن دو ہزار چودہ میں ایک چرچ سے ایسی بائبل کی کاپیاں برآمد کی گئی تھیں، جن میں خدا کے لیے لفظ اللہ تحریر تھا، اس کے بعد اس چرچ پر پٹرول بم پھینکے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
Published: undefined
ملائیشیا کی بتیس ملین کی آبادی میں مسیحی شہریوں کی تعداد دس فیصد سے بھی کم ہے اور یہ سب نسلی طور پر یا تو چینی ہیں، یا ہندوستانی یا پھر قدیمی مقامی باشندے۔ ملائیشیا میں مسلم آبادی کا تناسب ساٹھ فیصد ہے، جس میں واضح اکثریت مالے نسل کے مسلمانوں کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز