پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز سے منگل کی صبح کو اپنے والدین کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ اس دوران ان کی حفاظت کے لیے کراچی ایئر پورٹ پر سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Published: undefined
حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت پہلے سے ہی جاری کردی گئی تھی اور پولیس کی خصوصی یونٹ انہیں سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لے جایا جائے گا۔
Published: undefined
وادی سوات میں سن 2012 میں اپنے اسکول سے واپس لوٹتے وقت طالبان کی گولیوں سے زخمی ہوجانے والی ملالہ یوسف زئی کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔
Published: undefined
ملالہ پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ملالہ کو خواتین کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر جب طالبان نے نشانہ بنایا اس وقت ان کی عمر صرف 15 برس کی تھی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے برطانیہ لے جایا گیا تھا۔
Published: undefined
خواتین کی تعلیم کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ 17 برس میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ سب سے کم عمرترین شخصیت ہیں۔ ملالہ برطانیہ جانے کے بعد سن 2018 میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
ملالہ نے اس موقع پر پاکستان میں آنے والی حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بالخصوص اسکولوں اور تعلیمی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے سماجی مسائل اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی ان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز