سماج

بھارتی ریاست کیرالہ کا 'واٹر بجٹ' کیا ہے؟

موسم گرما میں پانی کی قلّت سے نمٹنے کے لیے بھارت میں پہلی بار ایک ریاست نے 'واٹر بجٹ' بنایا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق کیرالہ ریاست کی اس پہل سے پانی کی مانگ و سپلائی کے نظام کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کا 'واٹر بجٹ' کیا ہے؟
بھارتی ریاست کیرالہ کا 'واٹر بجٹ' کیا ہے؟ 

بہت بڑی تعداد میں ندیوں، نالوں، جھیلوں اور اچھی بارش کی وجہ سے جنوبی ریاست کیرالہ ایک سرسبز و شاداب ریاست ہے لیکن اس کے کچھ حصوں میں موسم گرما میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے واٹر بجٹ تیار کیا ہے، جو بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا بجٹ ہے۔

Published: undefined

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجیئن نے پیر کے روز واٹر بجٹ کے پہلے مرحلے کی تفصیلات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پانی کی دستیابی میں کمی دکھائی پڑ رہی تھی اس لیے واٹر بجٹ سے اس قیمتی قدرتی وسائل کا مناسب استعمال اور ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

ماہرین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

آبی ماہرین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے ریاست کو پانی کی مانگ اور سپلائی کا پتہ لگانے نیز اسی کے مطابق تقسیم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اصل مسئلہ پانی کی دستیابی کا نہیں بلکہ اس کے انتظام و انصرام کا ہے۔

Published: undefined

ایس سی ایم ایس واٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور آبی امور کے ماہر ڈاکٹر سنی جارج کے مطابق "یہ قلت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتظامی مسئلہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "کسی وسائل کو منظم کرنے کے لیے آپ کو پہلے اس کی مقدار کا پتہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کسی بھی وسائل کے انتظام کا بنیادی اصول ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا، ''اگر ہم کسی وسیلہ کے مقدار کا تعین کیے بغیر اس کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ اپنے ہی سایے سے لڑنے کے مترادف ہوگا۔ یہ مشکل ہوگا۔ لیکن اگر ہمارے پاس مانگ اور سپلائی کے اعداد و شمار موجود ہوں تو ہم ایک واضح تصویر تیار کرسکتے ہیں اور ہم مناسب منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس لیے پانی کا بجٹ تیار کرنا بہت مددگار ثابت ہوگا اور یہ یقیناً ایک اچھا قدم ہے۔"

Published: undefined

دوسری ریاستوں کے لیے قابل تقلید مثال

ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 44 ندیوں، بہت ساری جھیلوں، تالابوں اور نہروں کے ہونے نیز اچھی بارش کے باوجود گرمیوں میں بعض علاقوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

"لہذاپانی کے استعمال کو علاقے میں دستیاب پانی کے مطابق منظم کیا جائے گا۔ یہی واٹر بجٹ ہے۔ اس سے لوگوں میں پانی کو غیر ضروری طورپر برباد نہ کرنے کے متعلق بیداری آئے گی اور ہم اس کے ذریعہ پانی کو بچانے کا مقصد حاصل کرسکیں گے۔" وجیئن کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے اور یہ دیگر ریاستوں کے لیے بھی قابل تقلید مثال بنے گا۔"

Published: undefined

کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ واٹر بجٹ کی تیاری کا کام 'سینٹر فار واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ' (سی ڈبلیوآر ڈی ایم) اور محکمہ ریاستی آبی وسائل کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی کرے گی۔ اس کمیٹی میں آبی امور کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined