سماج

اسرائیلی اور ایرانی فلم سازوں کی مشترکہ پیشکش ’تاتامی‘ وینس فلم فیسٹیول میں

ایرانی اور اسرائیلی ممالک کے فلم سازوں کی مشترکہ پیشکش میں ایک دوسرے کے حوالے سے پائی جانی والی غلط فہمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسرائیلی اور ایرانی فلم سازوں کی مشترکہ پیشکش ’تاتامی‘ وینس فلم فیسٹیول میں
اسرائیلی اور ایرانی فلم سازوں کی مشترکہ پیشکش ’تاتامی‘ وینس فلم فیسٹیول میں 

اطالوی شہر وینس نےاسرائیلی اور ایرانی فلم سازوں کے مابین تعاون کے ایک بے مثال مظاہرے کی میزبانی کی۔ دونوں حریف ممالک کے فلم سازوں کا کہنا ہے کہ ان کے ممالک کی حکومتوں کے مابین مماثلتیں بھی ہیں اور امید ہے کہ وہ دونوں کے عوام کے مابین زیادہ اتحاد اور اتفاق کے لیے ایک مثال قائم کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

وینس فلم فیسٹیول کے Orizzonti یا 'افق‘ نامی سیکشن میں ایک ایرانی جوڈو اسٹار 'تاتامی‘ کی کہانی بیان کی گئی، جو بین الاقوامی مقابلے میں کبھی بھی کسی اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا نہ کرنے کے بارے میں اپنے وطن کی حکومت کے ضوابط کو مسترد کرتا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ایوارڈ یافتہ ایرانی اداکارہ زار امیر اور اسرائیل کے گائے نیٹیو نے مشترکہ طور پر کی۔ زار امیر نے اس فلم میں خود بھی ایک جوڈو ٹرینر کا کردار ادا کیا ہے اور نیٹیو اسرائیل کی سابق وزیر اعظم گولڈا میئر کی حال ہی میں پیش کی جانے والی فلمی سوانح عمری 'گولڈا‘ کی ہدایت کاری کے باعث کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

امیر کا کہنا تھا، ''مجھے اسکول میں ہمیشہ سکھایا گیا کہ اسرائیل کا کوئی وجود نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ''ہمیں ایک ساتھ کام کرنے، ملنے، دوست بنانے یا اس خیالی دشمن سے مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

اب فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی زار امیر نے گزشتہ سال کن فلمی میلے میں 'ہولی اسپائڈر‘ نامی فلم میں بطور صحافی ایران کے مقدس شہر مشہد میں جسم فروش خواتین کے ایک سیریل کِلر کا سراغ لگانے والے اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔ امیر نے مزید کہا، ''ایران میں فلم ساز درحقیقت سچ نہیں بول سکتے۔ وہ ان موضوعات پر کام تو کر سکتے ہیں لیکن یہ کام ریاستی پابندیوں کی وجہ سے ہمیشہ آدھا سچ ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایران میں فلم سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن گزشتہ ماہ ایک بار پھر اس وقت مزید واضح ہو گیا تھا، جب ہدایت کار سعید روسطائی کو مبینہ طور پر ان کی فلم 'لیلیٰ برادرز‘ کی گزشتہ سال 'بغیر اجازت‘ نمائش کرنے پر چھ ماہ کی معطل سزائے قید سنا دی گئی تھی۔

Published: undefined

گائے نیٹیو نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مماثلتیں بھی ہیں۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، ''آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسرائیل اور ایران میں ایک ہی قسم کا انقلاب چل رہا ہے۔ اسرائیل میں یہ بینجمن نیتن یاہو کی جمہوریت مخالف سرگرمیوں کے خلاف ہے۔ یہ حکومت بہت ہی انتہا پسند ہے۔‘‘

Published: undefined

امیر نے کہا کہ وہ ایران میں خواتین کے لباس سے متعلق سخت ضوابط کو توڑنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملک کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی مہسا امینی کی موت کے بعد ایک سال قبل ایران میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے بارے میں 'پُرامید‘ ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ''میرے خیال میں خواتین اپنے حالات کو بدلنے کے عمل سے گزر رہی ہیں اور انہیں پیچھے ہٹنے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔ میں ان کی بہادری سے متاثر ہوں، خاص طور پر نوجوان نسل کی حمایت جاری ہے اور مرد بھی خواتین کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ بالکل نئی بات ہے۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف گائے نیٹیو نے کہا، ''تاتامی جو اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے، اسرائیل میں پہلے ہی ایک گرما گرم موضوع بنی ہوئی ہے۔‘‘ ان کے مطابق، ''میں حکومت کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔ لیکن لوگ اس تعاون کو ایک انقلابی تبدیلی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ امید ہے کہ اس سے اسرائیلی باشندوں اور ایرانی عوام کے مابین مزید تعاون کی راہیں کھلیں گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined