امریکی صدر کے جرمن شیپرڈ کتے 'کمانڈر' نے حالیہ دنوں وائٹ ہاوس کے عملے کے کئی افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کو کاٹ لیا تھا۔ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا، کمانڈر، وائٹ ہاوس کے عملے اور امریکی سیکرٹ سروس کے افسران کو کاٹنے کے واقعات کے بعد اب وائٹ ہاوس میں نہیں ہے۔
Published: undefined
خاتون اول کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزنڈر نے بدھ کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اور ان کی اہلیہ وائٹ ہاوس کے عملے اور ان کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ الیگزنڈر نے ایک بیان میں کہا، "کمانڈر فی الحال وائٹ ہاوس کے کیمپس میں نہیں ہے اور اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، "صدر اور خاتون اول امریکی خفیہ سروس اور اس کے تما م افراد کے صبر اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔" الیگزنڈر نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ دو سالہ جرمن شیپرڈ کو کہاں بھیجا گیا ہے اور آیا یہ اقدام مستقل ہے۔
Published: undefined
صدر بائیڈن کے کتے کمانڈر کو آخری بار ہفتے کے روز وائٹ ہاوس میں صدر کے نجی کوارٹر کی بالکونی میں دیکھا گیا تھا۔ کمانڈر کو وائٹ ہاوس سے بھیجنے کا اعلان وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرین ژاں پیئر سے اس سوال کے بعد کیا گیا جس میں میں الزام لگایا گیا تھا کہ کتے نے وائٹ ہاوس کے عملے کے ایک شخص کو کاٹ لیا تھا۔
Published: undefined
ژاں پیئر نے بتایا کہ کمانڈر اور وائٹ ہاوس کے ہیڈ گراونڈ کیپر ڈیل ہینی کھیل رہے تھے کہ کتے نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ وہاں موجود ایک سیاح نے اس واقعے کی تصویر لے لی تھی اور ایک نیوز پورٹل کو دے دی جس نے اسے آن لائن شائع کردیا۔
Published: undefined
امریکی سیکرٹ سروس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے گیارہ ایجنٹوں کو صدر کے کتے کمانڈر نے کاٹ لیا تھا۔ حالانکہ امریکی میڈیا کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی اور کتے نے وائٹ ہاوس کے دیگر کارکنوں کو بھی کاٹ لیا تھا۔داخلی سکیورٹی ریکارڈز کے مطابق ایسے ہی ایک واقعے میں ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔
Published: undefined
کمانڈر نے سیکرٹ سروس کے ایک افسر کو 25ستمبر کو کاٹ لیا تھا۔ الیگزنڈر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس گھریلو پالتوں جانوروں کے لیے دباو کا ماحول ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کمانڈر کو سنبھالنے کے معاملے میں مدد کرنے کے طریقہ کار پر کام کررہے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سیکرٹ سروس صدر اور ان کے خاندان نیز وائٹ ہاوس میں تعینات دیگر درجنوں افسران کو حفاظتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ کمانڈر وائٹ ہاوس میں بائیڈن کے کتوں میں سے دوسرا ہے جس نے جارحانہ سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، وہ بھی جرمن شیپرڈ تھا۔ میجر نام کے اس کتے کو گذشتہ سال ڈیلاویئر بھیج دیا گیا تھا۔
Published: undefined
کمانڈر کو صدر بائیڈن کے بھائی جیمز نے دسمبر 2021 میں انہیں تحفے میں دیا تھا۔ صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کا پیارا کتا چیمپ سن 2021 میں 13سال کی عمر میں مرگیا تھا۔ ان کے پاس ویلو نامی ایک بلی بھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز