سماج

موسمیاتی سمٹ میں بائیڈن کی غیر حاضری محسوس کی جا رہی ہے، کملا ہیرس کریں گی نمائندگی

عالمی کلائمٹ کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی غیر حاضری محسوس کی جا رہی ہے۔ ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس ویک اینڈ پر سمٹ میں شریک ہو کر امریکہ کی بھرپور نمائندگی کی کوشش کریں گی۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی عالمی موسمیاتی سمٹ میں شرکت
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی عالمی موسمیاتی سمٹ میں شرکت 

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (COP28) کا جمعرات تیس نومبر کو خلیجی ریاست دبئی میں اجلاس شروع ہوا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی غیر حاضری کو باقائدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ نائب امریکی صدر کملا ہیرس جمعے کو دبئی کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ وہ ویک اینڈ پر اس عالمی کانفرنس میں دو اہم ایجنڈے کے ساتھ امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔

Published: undefined

کملا ہیرس کو ایک تو صدر جوبائیڈن کی غیر موجودگی سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر کرتے ہوئے امریکی ماحولیاتی قیادت کا مظاہرہ کرنا ہے دوسرا یہ کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوسرے مرحلے سے متعلق انتہائی نازک موضوع پر بھی بات چیت کرنا ہوگی۔

Published: undefined

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے پاس ان دونوں میں سے کسی ایک ہدف کو بھی پورا کرنے کے لیے بہت مختصر اور محدود مواقع موجود ہوں گے۔ دبئی میں جاری بین الاقوامی کلائمٹ سمٹ COP28 میں شریک تمام دیگر ممالک کے صدور کی طرح امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے پاس بھی متنازعہ مسائل پر تفصیلی بات چیت اور اپنے موقف کے اظہار کا بہت کم موقع ہوگا۔ اس طرح کی کانفرنسوں میں اصل موضوع سے انحراف یا اختلافی موضوع بری طرح تنقید کی زد میں آتا ہے اور اسے پوری دنیا میں بہت زیادہ اُچھالا جاتا ہے۔

Published: undefined

کہا جا رہا ہے کہ کملا ہیرس کے عوامی تبصرے انتہائی محدود ہوں گے اس کے باوجود ان کے بیانات کو بہت قریب سے جانچا جائے گا اور اُس کی باریکی سے چھان بین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کلائمٹ ایکٹیوسٹس یا ماحولیاتی تحفظ کے سرگرم عناصر گلوبل وارمنگ سے پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے کسی بھی پالیسی اور اقدام کے لیے بے حد بے چین ہیں اور وہ بہت ہی سنجیدگی سے اس ضمن میں جن پالیسیوں کی ضرورت ہے اُن کے فیصلے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کملا ہیرس مشرق وسطیٰ میں اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے کسی عرب ملک کا دورہ کرنے والی امریکہ کی پہلی اعلیٰ سرکاری اہلکار ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کے لیے واشنگٹن کی حمایت اس وقت تمام عرب، خلیجی اور مسلم ممالک میں امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دینے کا سبب بنی ہے۔

Published: undefined

واشنگٹن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کملا ہیرس ہفتے کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں ریمارکس دیں گی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں تاہم نائب امریکی صدر کی دبئی میں مصروفیات اور ان کے شیڈیول کی بہت کم تفصیلات عام کی گئی ہیں نیز ان کے اس دورے کا انتظام لگتا ہے کافی عجلت میں کیا گیا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی کملا ہرس کے عملے کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ دبئی میں منعقدہ COP28 میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔ دریں اثناء وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی نائب صدر کے کلائمٹ سمٹ میں شرکت کے منصوبے میںتبدیلی کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

Published: undefined

اُدھر Natural Resources Defense Council یا ''قدرتی وسائل کی دفاعی کونسل‘‘ کے سربراہ منیش بپنا نے کہا،'' نائب صدر کی حیثیت سے کملا ہیرس کا امریکی صدر اور انتظامیہ کی طرف سے کلائمیٹ سمٹ میں موجود ہونا اور ان کی نمائندگی کرنا بہت اہم ہے۔‘‘ منیش بپنا کا مزید کہنا تھا،''وہ ٹھوس امریکی پیش رفت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ آلودگی، پاور پلانٹس کی گندگی کے خلاف کریک ڈاؤن سے لے کر صاف کاروں اور صاف توانائی کے شعبے میں امریکہ کی سرمایہ کاری۔‘‘

Published: undefined

بپنا نے مزید کہا کہ ''اس سلسلے میں ابھی بہت کام باقی ہے۔ ان کاموں کو آگے بڑھانے اور ان کی بنیادوں کی تعمیر یہ سب کچھ ہونا ہے۔ تب بھی ہم ایک سال پہلے جہاں کھڑے تھے اُس میں یہ مکمل تبدیلی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined