جاپانی خاندان کرسسمس کے دن کو ایک منفرد انداز میں مناتے ہیں۔ بچے اپنے والدین کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری کی رنگ برنگی سجاوٹ مکمل کرتے ہیں۔ اس کے بعد بڑے افراد شراب کا لطف لینے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے تحائف کھولتے ہیں اور پھر کنٹیکی فرائیڈ چکن (KFC) کو دل بستگی کے ساتھ کھاتے ہیں۔
Published: undefined
جدید جاپانی کلچر میں 'کے ایف سی‘ کو ایک طرح سے کرسمس کا روایتی طعام کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ جاپانی قوم نے ہالووین اور ویلنٹائن ڈے جیسے امریکی تہواروں کو بھی پوری طرح اپنا رکھا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جاپان کی کل آبادی میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد محض ایک فیصد ہے۔اٹلی میں بھی کرسمس کی خوشیاں ماند
Published: undefined
Published: undefined
جاپانی لوگ کرسمس کے تہوار کو سال کے رومان پرور ایام میں شمار کرتے ہیں۔ اس موقع پر سارے ملک میں عمومی طور پر اور بڑے بڑے شہروں میں خاص طور پر تمام فیشن ایبل ریستوران اور کیفے گاہکوں نے مہینوں قبل ریزرو کروائے ہوتے ہیں۔ رواں برس کورونا وائرس کی وبا نے اس دن کی تمام خوشیوں کو محدود اور شدید انداز میں متاثر کر رکھا ہے۔
Published: undefined
بازاروں میں دکانیں اور شاپنگ اسٹورز ابھی بھی تحائف کی خریداری کے لیے صارفین کو لُبھا رہے ہیں۔ بیشتر جاپانی بچے سانتا کلاز کے افسانوی کردار کے موجود ہونے پر کامل یقین رکھتے ہیں حالانکہ جاپان میں گھروں اور مکانوں میں چمنیوں کی شدید کمیابی ہے۔ دوسری جانب جاپان میں پچیس دسمبر کو بقیہ دنیا کی طرح چھٹی نہیں ہوتی۔ اس دن بچوں کو اسکول جانا ہوتا ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
جاپان میں کرسمس کی تمام تقریبات مغربی دنیا سے مستعار لی گئی ہیں۔ اس میں کئی مغربی روایات گم دکھائی دیتی ہیں۔ جیسے کہ ٹوکیو کے ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں سانتا کلاز کو صلیب پر کیل سے لٹکایا ہوتا ہے۔ دوسری جانب کرسمس پر ٹرکی پرندے کو کھانے کی جگہ جاپانی بڑے شوق و ذوق کے ساتھ 'کے ایف سی‘ کا کھانا منگوا کر کھاتے ہیں۔
Published: undefined
ایک چالیس سالہ خاتونِ خانہ ٹومورا نے بتایا کہ وہ اس دن 'کے ایف سی‘ بہت خوشی سے منگواتی ہیں۔ ٹومورا کے مطابق 'کے ایف سی‘ ایک دوسرے ملک کا کھانا ہے اور اس باعث کرسمس پر اس میں بہت زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
جاپانی معاشرے میں کرسمس کے موقع پر 'کے ایف سی‘ کھانے کی روایت سن 1970 سے جاری ہے۔ اس روایت کی تصدیق 'کے ایف سی‘ کے ادارے نے بھی کی ہے۔ فاسٹ فود چین کے مطابق 'کے ایف سی‘ ریسٹورانٹ کے پہلے مینیجر نے کرسمس پر 'کے ایف سی‘ کھانے کی مہم شروع کی اور اس کا نام 'پارٹی بیرل‘ تجویز کیا جو ابھی تک مستعمل ہے۔
Published: undefined
سن 1974 میں 'پارٹی بیرل‘ کو کرسمس کے ساتھ ایک مکمل ربط دستیاب ہو گیا۔ پھر لوگ ٹرکی کو متعارف کرانا بھول گئے اور 'کے ایف سی‘ ان کی معاشرت میں سرایت کر گیا۔ جاپان میں 'کے ایف سی‘ کرسمس کی خصوصی پیشکش انیس دسمبر سے چھبیس دسمبر تک جاری رکھتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined