غزہ پراسرائیل کے حملوں کے تناظر میں روس کے مسلم اکثریتی علاقے شمالی قفقاز میں یہودی مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کے روز داغستان کے مخاچ قلعہ ہوائی اڈے پر ایک مشتعل ہجوم نے اس وقت دھاوا بول دیا، جب یہ خبر پھیل گئی کہ اسرائیلی شہریوں کو لے کر تل ابیب سے ایک طیارہ آ رہا ہے۔
Published: undefined
روسی میڈیا میں شائع خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہجوم نے سامیت مخالف نعرے لگائے اور طیارے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر شائع ویڈیوز میں ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہجوم میں سے بعض کو فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم نے ٹرمینل کے دروازے توڑ دیے، کچھ رن وے کی طرف بھاگے اور دیگر نے ہوائی اڈے کے باہر رکاوٹوں کو توڑ کر نکلنے والی کاروں کو چیک کرنا شروع کر دیا۔ روسی ایوی ایشن اتھارٹی روزاویئاتسیا نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد افراد ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوگئے تھے۔ ہوائی اڈے کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے اور وہاں آنے والی تمام پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ حکومت داغستان کا کہنا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس واقعے کے بعد اسرائیل نے روسی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہنے والے اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کریں۔ یروشلم میں وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں اسرائیلی سفیر روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ''ریاست اسرائیل کسی بھی جگہ اسرائیلی شہریوں اور یہودیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل روسی قانون نافذ کرنے والے حکام سے توقع کرتا ہے کہ وہ تمام اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کریں گے، ''فسادیوں اور یہودیوں اور اسرائیلیوں کے خلاف بے لگام اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف، خواہ وہ کوئی بھی ہوں، سخت کارروائی کریں گے۔‘‘
Published: undefined
داغستان میں حکام نے اسرائیلیوں کی تلاش میں مقامی ہوائی اڈے پر دھاوا بولنے میں شامل لوگوں سے کہا کہ وہ "غیر قانونی کارروائیاں" بند کریں اور وہاں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ "اشتعال انگیزی سے باز رہیں۔"
Published: undefined
داغستان کی حکومت نے سوشل میڈیا چینل ٹیلی گرام پر کہا، "ہم ان تمام افراد کو، جنہوں نے ہوائی اڈے کے آپریٹنگ سہولیات کی خلاف ورزی کی، مشورہ دیتے ہیں کہ وہ غیر قانونی اقدامات نہ کریں اور ہوائی اڈے کے ملازمین کے کام میں کوئی مداخلت نہ کریں۔"
Published: undefined
مخاچ قلعہ ہوائی اڈے پر ہجوم کے داخل ہونے کا واقعہ کوئی پہلا نہیں تھا۔ ہفتے کے روز مشتعل ہجوم نے داغستان کے شہرخاسا ویورت میں ایک ہوٹل کو اس افواہ کے بعد گھیر لیا تھا کہ وہاں اسرائیلی مقیم ہیں۔ مقامی رپورٹوں کے مطابق کئی درجن افراد ہوٹل میں داخل ہوگئے اور مبینہ طور پر ہوٹل کے مہمانوں کے پاسپورٹ چیک کیے۔
Published: undefined
اتوار کو نعل چیک میں زیر تعمیر یہودی ثقافتی مرکز کے آگے ٹائروں کو آگ لگا دی گئی۔ جمہوریہ کاربادینو بالکاریا کے سکیورٹی حکام کے مطابق ہجوم نے انتہاپسندانہ نعرے بھی لگائے۔ جمہوریہ قرہ چائی و چرکس میں مظاہرین نے مقامی یہودی آبادی کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز