سماج

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک

اسرائیل نے پیر کے روز دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں دو شامی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا ہے، سات ماہ کے عرصے میں اسے دوسری مرتبہ بند کیا گیا ہے۔

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک
دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک 

شامی فوج نے بتایا کہ اسرائیل نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم دو فوجی مارے گئے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (ایس اے این اے) نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے فضائی حملہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں "دو فوجیوں کی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے اور تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہوائی اڈہ فی الحال غیر فعال ہے۔" برطانیہ سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ"دو شامی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ حملے میں ہوائی اڈے اور اس کے قریب موجود اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

ہوائی اڈہ سات ماہ میں دوسری مرتبہ بند

ایک برس سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ برس 10جون کو بھی اسرائیلی حملے کے بعد دمشق کا ہوائی اڈہ غیر فعال ہوگیا تھا، جسے جزوی تعمیر نو کرکے دو ہفتے کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔

Published: undefined

اسرائیل دیگر ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بناچکا ہے۔ اس نے ستمبر میں شام کے سب سے بڑے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے یہ کئی دنو ں تک غیر فعال رہا تھا۔ اسرائیل حالیہ برسوں میں شام میں حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں سینکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے تاہم وہ نہ تو ان کے بارے میں کوئی بات کرتا ہے اور نہ ہی ان کا اعتراف۔ اسرائیل نے تاہم اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں بشمول لبنان کے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

شام میں گذشتہ 11برس سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی شرکت سے جنگ کا توازن صدر بشارالاسد کے حق میں ہو چکا ہے جبکہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پر ایران کی موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ بشارالاسد نے یہ کبھی اعتراف نہیں کیا ہے کہ ایرانی فوج ان کی مدد کر رہی ہے۔

Published: undefined

پیر کے روز دمشق ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے چند روز قبل ہی سن 2023 کے لیے اپنی فوج کی آپریشنل سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined